۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ایت الله اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ  آیت اللہ اعرافی نے آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کی وفات پر تعزیت کا پیغام بھیجا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے ایک پیغام میں آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
 
پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

آیت اللہ حاج شیخ محمد علی تسخیری قدس اللہ نفس الزکیہ مرحوم ایک روشن خیال، پرہیزگار اور مجاہد عالم دین تھے ۔آپ کی وفات امت مسلمہ ، مزاحمتی محاذ، ایران کی معزز قوم، حوزات علمیہ، مراجع عظام ، رہبر معظم انقلاب اسلامی، طلباء اور ان کے تمام ساتھیوں کیلئے ایک عظیم سانحہ تھا ۔

اس دانشمند اور فقیہ نے اپنی پوری زندگی اسلامی علوم سیکھنے اور خدا کی راہ میں معارف الہی و جہاد پھیلانے اور امت اسلامیہ کی وحدت و یکجہتی  اور خطے سے  ظلم و ستم اور استکبار جہاں  کے خلاف مقاومت اور مزاحمتی محاذ کی تائید میں صرف کردی۔

انہوں نے اپنا سفر نجف سے شروع کیا اور یہ معنوی سفر  قم تک جاری رہا اس دوران مختلف علمی مراحل طے کئے  اور خاص طور پر امام راحل (رح)  اور  شہید آیت اللہ سید محمد باقر صدر (رح) کے ساتھ رہے ، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد رہبر معظم انقلاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے اور مختلف عہدوں پر فائز رہے اور بہت ساری خدمات انجام دیں ۔

انہوں نے اپنی  گراں قدر اور بین الاقوامی شخصیت کو اسلامی امت کے اتحاد اور مذاہب کے باہمی رابطوں اور استکبار جہاں کے خلاف جد و جہد ، ایران سمیت خطے بھر میں  بین الاقوامی اداروں کی تاسیس کے لئے مؤثر کردار ادا کیا ۔

مرحوم دل و جان سے انقلاب اسلامی کیلئے جدوجہد کرنے والے تھے  اور اپنی عمر کے آخری مراحل  تک انقلاب اسلامی سے متمسک رہے  اور امام راحل (رح) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور شہداء  کی امنگوں کے وفادار تھے  اور اس راہ میں آفتوں اور مصائب کا سامنا کرتے ہوئے تمام مشکلات کو برداشت کیا۔

اس عظیم مصیبت کی مناسبت سے امت مسلمہ  مزاحمت و مقاومت کے محاذ  اور ایران ، تہران ، گیلان ، رہبر معظم ، مراجع عظام تقلید  ، حوزہ علمیہ  ، طلباء ،دوست و احباب  اور خاص طور پر مرحوم و مغفور کے اہلخانہ ، دیگر لواحقین اور  مرحوم  کے معزز فرزندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے خداوند تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور اولیاء اللہ کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

عاش سعیدا و مات سعیدا

  
علی رضا اعرافی
مدیر حوزه‌های علمیه
ورئیس هیئت امنای جامعة المصطفی (ص)
۲۸ مرداد ماه ۱۳۹۹

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .