۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر آرشیوی از مرحوم آیت الله تسخیری

حوزہ/ حیات کے آخری ایام میں جسمانی ناتوانیوں کے باوجود اپنے ارادے میں پر عظم رہتے ہوئے خدمت اسلام میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان نے حجت الاسلام و المسلمین الحاج آقائے شیخ محمد علی تسخیری کی رحلت پر تعزیت پیش کی اور کہا کہ مرحوم کی خبر انتقال نے ہمیں غمزدہ و سوگوار کردیا۔ 

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم 

اپنی پر برکت حیات کے آخری لمحہ تک خدمت اسلام و مسلمین و انسانیت میں مصروف و مشغول رہنے والے عالم ربانی حجت الاسلام و المسلمین الحاج آقائے شیخ محمد علی تسخیری کی رحلت نے ہمیں غمزدہ و سوگوار کردیا۔ 
امت مسلمہ کو متحد رکھنے اور پیام محمد و آل محمد علیہم السلام کو عالم انسانیت تک پہنچانے میں آپ نے عظیم و اہم کردار ادا کیا ہے۔

حیات کے آخری ایام میں جسمانی ناتوانیوں کے باوجود اپنے ارادے میں پر عظم رہتے ہوئے خدمت اسلام میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔

مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان کی جانب سے امام عصر عجل اللہ فرجہ، مقام معظم رہبری امام خامنہ ای، مراجع عظام مؤمنین کرام اور بیت معظم لہ کی خدمت تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان 
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .