۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
بزم  مسالمہ

حوزہ/ مکتب سدرۃ المنتہیٰ اور مکتب معرفت ثقلین حوزۃالمہدی حیدرآباد کی طالبات کو نوحہ ، سوز ، سلام اور تقریر سکھانے اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے بچیوں کا " بزم مسالمہ " یکم محرم تا ۹ویں محرم منعقد کیا جا رہاہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مکتب سدرۃ المنتہیٰ اور مکتب معرفت ثقلین حوزۃالمہدی حیدرآباد کی طالبات کو نوحہ ، سوز ، سلام اور تقریر سکھانے اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے بچیوں کا " بزم مسالمہ " یکم محرم تا ۹ویں محرم منعقد کیا جا رہاہے ۔

آج مکتب کی ننھی طالبہ خدیجہ فاطمہ نے آن لائن تقریر کیا جس میں فضائل سید الشہداء کے ساتھ شہزادی سکینہ بنت الحسین کے مصائب بھی پڑھا اس بزم مسالمہ میں نوحہ خوانی کا شرف حاصل کیا زینب فاطمہ دبئ ، ثانیہ فاطمہ بنگلور ، یشفع فاطمہ پٹنہ ، صغری فاطمہ ، مرضیہ فاطمہ ، کنیز سکینہ ، زہرا فاطمہ اور مکتب کی دیگر طالبات نے شرکت کیا ۔

مکتب سدرۃ المنتہی کے پرنسپل مولانا سید شاداب احمد اور مکتب معرفت ثقلین کے پرنسپل حجت الاسلام مولانا رضا عباس خان صاحب نے بچوں کے لئے اس پروگرام کو مرتب کیا ہے ۔ مسالمہ کے آغاز میں مولانا سید شاداب احمد رضوی نے آداب مجلس اور ہمارے بچوں کے عنوان پر گفتگو کیا اور بچوں کو درس کربلا سے آگاہ کیا ۔ مولانا نے کہا کہ بحیثیت مدرس ہم نے محرکہ پیدا کر دیا ہے اب والدین اپنے بچوں کو نوحہ اور سلام سکھاتے رہیں انشاء اللہ اربعین سے قبل سلام اور نوحہ خوانی کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا جس میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے ۔ انشاء اللہ عشرہ اؤل کے بعد اس کا اعلان کیا جائے گا  یہ ایک تربیتی پروگرام کے ساتھ ساتھ نذرانہ عقیدت بھی ہے ۔ 

نوٹ: " آن لائن مقابلہ نوحہ خوانی اور سلام خوانی دنیا کے کسی بھی گوشے سے بچے اور بچیاں شریک ہو سکتی ہیں ۔ اس کے لئے مکتب سدرۃ المنتہیٰ کے پرنسپل جناب سید شاداب احمد رضوی سے براہ راست 9948869645 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .