۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد

حوزہ/ مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد جہاں ساری دنیا سے مومنین کے بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم کے لئے خاص انتظام کیا گیا ہے اور فی الحال ۱۲ معلمین و معلمات بر سر خدمت ہیں اور خدمت دین انجام دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد کے بانی و پرنسپل مولانا سید شاداب احمد نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد جہاں ساری دنیا سے مومنین کے بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم کے لئے خاص انتظام کیا گیا ہے اور فی الحال ۱۲ معلمین و معلمات بر سر خدمت ہیں اور خدمت دین انجام دے رہے ہیں۔

بچوں اور بچیوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ اعلان کیا جا رہا ہے کہ ہمیں قابل، محنتی اور مستقل مزاج معلمات اور عالم دین کی ضرورت ہے جو کمپیوٹر سے واقفیت رکھتے ہوں۔ ہمارے معلمین و معلمات اور بچے کسی بھی شہر یا ملک میں بیٹھ کر تعلیم و تعلم کے اس کاروان کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ قم المقدسہ اور نجف اشرف سے فارغ التحصیل معلمات اور معلمین ہی دیئے گئے ای میل یا فون پر واٹس ایپ کے ذریعہ رابطہ کریں یا اس فارم کو بھر دیں یا مکتب کے پرنسپل سید شاداب احمد رضوی سے براہ راست رابطے کریں۔ 
 

خواہشمند حضرات نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کر کے فارم کو بھریں:
https://docs.google.com/forms/d/1eu-inOe177_CTN2kmzf_b0ujsBYm4NRQeyXzN7uH_NY/edit

مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد میں معلمین اور معلمات کی ضرورت، آن لائن پڑھانے کے لئے رابطہ کریں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .