حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کا پہلا ڈیجیٹل مکتب معرفت ثقلین کےبعد اس کے مدرس سید شاداب احمد گوپالپوری مقیم حال حیدرآباد نے اپنے ان سبھی مومن بھائی اور بہنوں کے لئے جو مکتب یا مدرسہ تک دینی تعلیم کے لئے نہیں جا سکتے ہیں " آن لائن مکتب سدرۃ المنتہیٰ " کا آغاز کیا ہے۔
جس میں ہماری قوم کی بچیوں کے لئے فی الحال دس معلمات مصروف ہیں اور سبھی قم المقدسہ سے فار غ التحصیل بھی ہیں ۔
اسی طرح ہمارے بچوں کے لئے فی الحال دس عالم دین جو قم اور نجف سے فارغ ہیں یا ابھی وہیں پر تحصیل علم کر رہے ہیں مصروف ہیں ۔
بانی و پرنسپل مولانا سید شاداب احمد صاحب کا مقصد بچوں کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان علماء اور مدرسین کی خدمت کرنا بھی ہے جو برسوں حصول علم کے بعد اپنے وطن ہندوستان واپس آکر خدمت دین میں مصروف ہیں اورتبلیغ دین کر رہے ہیں ان سے استفادہ حاصل کرنا اور ان کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے لہٰذا ان حضرات کی کمک اور مدد سے بچوں کی آن لائن تعلیم کا آغاز کیا گیا الحمد للہ والدین ہمارے اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں اور وہ جس طرح اسکول کی فیس ادا کر کے دنیاوی تعلیم کا اہتمام کرتے ہیں اسی طرح وہ مکتب سدرۃ المنتہیٰ کی فیس بھی ادا کرتے ہیں اور ہمارے مدرسین اور مکتب کے کام سے مطمئن بھی ہیں ۔ مکتب سدرۃ المنتہیٰ ایک خود کفیل مکتب ہے ۔ وہ بچوں کی فیس سے ہی اپنے تمام اخراجات پورا کرتا ہے ۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ تمام مدرسین اور معلمات کو فیس کا ۷۰ فیصد حصہ دیکر ان کی مدد کرنا ہمارا امتیاز ہے ۔ ۳۰ فیصد حصہ مدرسین ہمیں خوشی سے اجازت دیتے ہیں تاکہ میں اسے مکتب کے دیگر اخراجات کے لئے خرچ کر سکوں ۔
ہمارا اصل مقصد بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ اپنے علماء اور مدرسین کی خدمت کرنا بھی ہے اس لئے ان کی محنت کا خیال کرتے ہوئے انہیں فیس کا ۷۰ فیصد حصہ ادا کر دیا جاتا ہے۔
مکتب سدرۃ المنتہیٰ نے بچوں کے لئے اپنا کورس خود مرتب کیا ہے جو تمام علماء اور معلمات کے زیر نگرانی انجام پایا اور اسے روز بروز ادامہ بھی دیا جاتا ہے ہم نے بچوں کے ادب و اخلاق میں سدھار لانے کے لئے "درس اخلاق " کا کورس بعنوان "تہذیب اطفال " مرتب کیا ہے جو ایکٹیویٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ دینیات کی تعلیم کے لئے ہمارے مدرسین نے احکام کی مختلف کتابوں سے استفادہ کرتے ہوئے بچوں اور بچیوں کے لئے علیحدہ کتابیں مرتب کی ہیں ۔ جو انگریزی اور اردو دونوں زبان کے طلباء کے لئے ہیں ۔ رو خوانی قرآن مجید کے لئے ہمارے اساتذہ نے "نورانی قاعدہ " اور " یسرنا القرآن " مع تجوید مرتب کی ہے ۔ مولانا سید شاداب احمد بانی و پرنسپل مکتب سدرۃ المنتہیٰ نے اپنے تمام احباب اور مومنین سے اپیل کی ہے کہ مکتب سے استفادہ کریں اور اپنے بچوں کے ساتھ ہمارے عالم دین اور معلمات جو زیور علم ادب سے خود آراستہ ہیں اور قوم و ملّت بچوں کو با ادب و با اخلاق باعلم و با عمل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ان سے استفادہ کریں ۔
اس مکتب سے مستفید ہونے کے لئے ملک اور شہر یا قصبہ کی کوئی قید نہیں ہے میرے تمام استاد کہیں سے بھی بیٹھ کر پڑھا سکتے ہیں اور طلباء دنیا کے کسی بھی گوشے سے شریک ہو سکتے ہیں۔ میں اپنے ان خیر خواہوں ، علماء دین اور پروفیسر حضرات کا خاص کر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو مکتب کی رہنمائی فرما رہے ہیں ۔ جن میں قابل ذکر علمائے کرام حجت الاسلام مولانا الیاس صاحب ہگلی ، حجت الاسلام مولانا سید حسنین باقری " مدیر اعزازی ماہنامہ اصلاح " ، حجت الاسلام مولانا سید حنان رضوی صاحب امام جماعت عبادت کانہ حسینی حیدرآباد ، حجت الاسلام مولانا محفوظ علی صاحب زنگی پوری (مقیم حال، ممبئی )حجت الاسلام مولانا سید شکیل احمد صاحب گوپال پوری مدرس مدرسہ اسلامیہ کھجوہ، حجت الاسلام مولانا سید محمد عسکری مدرس مدرسہ اسلامیہ کھجوہ ، مولانا سید تہذیب الحسن صاحب امام جمعہ و الجماعت رانچی جھارکھنڈ ، مولانا سید قائد عباس صاحب گوپالپوری اور مولانا سید صادق حسین صاحب موتیہاری ہیں۔
ان کے علاوہ ہماری رہنمائی ہندوستان کی عظیم یونیورسٹی کے پروفیسر حضرات بھی کرتے ہیں جن میں قابل احترام ڈاکٹر فاطمہ بیگم صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیور سٹی حیدر آباد ، ڈاکٹر ریحان حسن صاحب اسسٹنٹ پروفیسر گرونانک دیو یونیور سٹی ،امرتسر پنجاب ، ڈاکٹر ای اے حیدری صدرشعبہ اردو پی جی کالج چورو راجستھان ، ڈاکٹر سید محمد ارشد رضا صدر شعبہ اردوپی جی کالج رامپور یوپی ، ڈاکٹر عابد حسین حیدری پرنسپل ایم جی ایم پی جی کالج سنبھل یوپی ، میں بحیثیت بانی و پرنسپل ان تمام کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں کہ وہ اپنی تمام تر مصروفیت کے باوجود بچوں تک صحیح علم دین پہچانے کے لئے نیک مشورہ دیتے رہتے ہیں ۔ میں اپنے مدرسین اور معلمات کا خاص کر شکر گذار ہوں کہ وہ بچوں کی تعلیم کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں جسے والدین دیکھتے رہتے ہیں ۔ آخر میں میں ان والدین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے اقدام کو سراہا اور اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے مکتب سے جوڑا اور کسب فیض کر رہے ہیں ۔ خدایا ہماری اس خدمت کو قبول فرما اور اسے ہم سب کی نجات کا ذریعہ بنا دے۔آمین
میں تمام مومنین و مومنات سے اپیل کرتا ہوں کہ اس دور میں جب مکتب آپ کے گھر میں آہی گیا ہے تو خود بھی استفادہ کریں اور اپنے بچوں کو بھی زیور علم و ادب سے آراستہ کریں انشاء اللہ اس طرح ہم خود بھی اور اپنے اہل و عیال کو بھی نارِ جہنم سے آزاد کر سکتے ہیں ۔
مکتب سدرۃ المنتہیٰ ، حیدرآباد میں داخلہ جاری ہے
principal@maktabesidratulmuntaha.in رابطہ کریں :
فون نمبر : 9948869645