۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مکتب معرفت ثقلین

حوزہ/مکتب کے مدرس سید شاداب احمد کا کہنا ہے کہ اس دوران مکتب کی شہرت میں اضافہ ہواہے اور ہندوستان کے دیگر شہروں پٹنہ ، مظفر پور ، دلی ، کلکتہ بلگلور اور گجرات کے علاوہ ہندوستان سے باہر آسٹریلیا کے سڈنی اور ملبرگ ، کویت اور دبئی کے طلاب نے بھی داخلہ لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مکتب معرفت ثقلین، حوزۃالمہدی العلمیہ حیدرآباد، دور حاضر کے لاک ڈاؤن میں بھی " مکتب معرفت ثقلین" اپنی پوری آن بان اور شان سے  بچوں کی دینی تعلیم میں سر گرم عمل ہے ۔ ہندوستان کا یہ پہلا ڈیجیٹل مکتب  معرفت ثقلین اپنی نوعیت کا واحد مدرسہ ہے جو پوری دنیا کی سر گرمیاں تھم جانے کے بعد بھی اپنی مخصوص ٹکنالوجی اور طریقہ تعلیم کے سبب  نہ صرف لوگوں کے بیچ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے بلکہ اپنی شہرت میں اضافہ بھی کر رہا ہے ۔ مکتب اپنے بچوں کی تعلیم کو لے کر بہت ہی متفکر ہوتا ہے اور ان کی خدمت کے لئے نئے نئے طریقوں کی تلاش میں رہتا ہے۔ سال رواں کی تعلیم کو اپنے گھر میں بیٹھ کر حاصل کرنے کے لئے مکتب نے بچوں کو زوم اور اسکائپ  پر بلایا ور تعلیمی سلسلہ جاری رکھا۔ 

مکتب کے مدرس سید شاداب احمد کا کہنا ہے کہ اس دوران مکتب کی شہرت میں اضافہ ہواہے اور ہندوستان کے دیگر شہروں پٹنہ ، مظفر پور ، دلی ، کلکتہ بلگلور اور گجرات کے علاوہ ہندوستان سے باہر آسٹریلیا کے سڈنی اور ملبرگ ، کویت اور دبئی کے طلاب نے بھی داخلہ لیا ہے ۔ اور دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ 

مکتب کے مدرس سیدشاداب احمد ایک عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ آئی بی اسکول کے اردو مدرس بھی ہیں اس لئے انہیں ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کی تشویق میں اضافہ کا اچھی طرح آتا ہے ۔ اور والدین اس سے مطمئن بھی ہوتے ہیں ۔

مکتب سے استفادہ کرنے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ " دو بجتے ہی بچے والدین کو گھڑی بتانا شروع کر دیتے ہیں  " ۔ " امی دو بج گئے شاداب سر آن لائن آگئے ہوں گے " ۔

مکتب میں تین درجہ کی پڑھائی ہوتی ہے" درجہ اطفال" جہاں " نورانی قاعدہ " پڑھایا جاتا ہے ۔ " درجہ اوّل " جہاں قرآن مجید کا "جزء عم " کے ساتھ اردو سکھائی جاتی ہے ۔ اور " درجہ دوم " جہاں " قرآن مجید " کے علاوہ اردو زبان اور دینیات کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ 

اس کے علاوہ ہر ہفتہ " درس اخلاق " کا ایک دن جمعرات مختص ہے ۔ جس میں " تہذیب الاسلام " جیسی کتاب سے بچوں کی تربیت کی جاتی ہے۔

مکتب کے مدرس سید شاداب احمد نے پوری دنیا خاص کر عرب عمارات اور مغربی ممالک میں بسنے والے مومنین سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔ 

داخلہ کے لئے مکتب کے ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ 

  http://maktabmarifatesaqlain@gmail.com                                                                                                                                                                                                                     اس کے علاوہ رابطہ نمبر بھی موجود ہے جو آپ کے لئے مفید ہوگا ۔ :+919948869645

تبصرہ ارسال

You are replying to: .