۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مکتب معرفت ثقلین

حوزہ/" دارالقرآن "مکتب معرفت ثقلین ، حوزۃالمہدی العلمیہ حیدرآباد میں ہندوستان کا پہلا ڈیجیٹل مکتب ہے جہاں بچوں کی ابتدائی دینی تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق " دارالقرآن "مکتب معرفت ثقلین ، حوزۃالمہدی العلمیہ حیدرآباد میں ہندوستان کا پہلا ڈیجیٹل مکتب ہے جہاں بچوں کی ابتدائی دینی تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کتابی مطالعہ کے لئے ہر جمعرات " تہذیب الاسلام" کے اسباق کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے ۔

تاکہ بچوں کو اٹھنے بیٹھنے اور سونے جاگنے کے آداب سے واقف کرایا جائے ۔ کل بروز جمعرات کے درس میں " سونے کے آداب " پڑھائے گئے تاکہ بچوں کو کب سونا بہتر ہے اور کب سونا نحوست ہے اس سے واقف کروایا جائے ۔

اس کے علاوہ بروز جمعرات اور جمعہ با جماعت نماز پڑھایا جاتا ہے اور " اذکار نماز " سنیں اور یاد کرایے جاتے ہیں تاکہ بچوں کو صحیح ذکر یاد ہو اور وہ بہتر نماز پڑھ سکیں۔ طلباء کو پورے ہفتہ میں ایک سورہ جو اسمبلی میں بلند آواز سے یاد کرایا جاتا ہے اس کی تصحیح کرانے کے لئے " گروپ ریڈنگ " ہوتی ہے جس میں بزرگ طلباء بچوں کو سورہ یاد کرنے میں مدد کرتے ہیں اور جب پورے گروپ کو یاد ہو جاتا ہے تو سناکر ہر ہفتہ اپنے انعام حاصل کرتے ہیں اور خوشی کے ساتھ گھر واپس ہوتے ہیں۔ شب جمعہ مکتب میں آنے والے طلباء کے مرحومین کے لئے بلند آواز سے فاتحہ خوانی ہوتی ہے۔ تاکہ بچوں کو فاتحہ خوانی کا طریقہ سکھایا جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق مکتب میں اس وقت طلباء کی تعداد 135 ہے جو پابندی سے مکتب آتے ہیں ۔

مکتب کے مدرس سید شاداب احمد رضوی نے بتایا کہ ہم اپنے امام کے ظہور کے منتظر ہیں اور اپنے بچوں کو بھی اس بات کا احساس دلاتے ہیں اور ظہور کی دعا کے ساتھ اپنے اخلاق کی بلندی کی دعا کرتے ہیں ۔

مکتب کے مدرس سید شاداب احمد رضوی اور مولوی مظفر حسین اور خواہر رخسار شمع صاحبہ کی کوششوں اور انداز تربیت سے والدین بہت خوش اور شاد ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .