۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
دھہ فجر

حوزہ/امام خمینى میموریل ٹرسٹ کرگل مختلف شعبہ جات کے زیر اهتمام  دهہ فجر اسلامى کے دوسرے دن کے موقع پر مطهرى ایجوکیشنل سوسایٹى(IKMT) کرگل کى طرف سے عظیم شان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینى میموریل ٹرسٹ کرگل مختلف شعبہ جات کے زیر اهتمام  دهہ فجر اسلامى کے دوسرے دن کے موقع پر مطهرى ایجوکیشنل سوسایٹى(IKMT) کرگل کى طرف سے عظیم شان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔مرکزى جامع مسجد کرگل میں اس دس روزه پر پروگرام کو ہر سال پیروزى انقلاب اسلامى کے یاد میں بڑے پر شکوه انداز میں منایا جاتا ہے۔ اس مقدس دهہ کے دوسرے دن مطهرى ایجو کشنل سوسایٹى سے منسلک مدارس شهید مطهرى کے بچوں نے مختلف و معنوی پروگرام پیش کرکے امام امت کو خراج عقیدت پیش کیا اور رہبر مقاومت کے ساتھ تجدید بیعت کا اظھار بهى کیا۔

موصولہ خبر کے مطابق اس پروگرام میں طلباء و طالبات کے علاوه کثیر تعداد میں مومنین  نے بهى شرکت کى۔محفل کى صدارت مرکزى امام جماعت حجت الاسلام شیخ خادم صادقى کر رہے تھے۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام الهى سے ہوا جبکہ مختلف مدارس کے طلباء نے انقلابى ترانے اور تقاریر پیش کر کے مجلس کى معنوى فضا کو معطر کیا۔

اطلاع کے مطابق اس موقع پر مطهرى ایجوکیشنل سوسایٹى کرگل کے سینیر رکن اکبر على کنوری نے حالیہ اعلان شده دسویں جماعت کے امتحانى نتائج میں مطهرى اسکولوں کے بہترین مجوعى کارکردگى پر مسرت کا اظهار کیا اور اسے اساتید اور طلباء کا ایک انقلابى قدم قرار دیا۔ اس موقع پر حجت الاسلام صادقى نے نوجوانوں کو حاج قاسم سلیمانى جیسے عظیم شخصیت کو نمونہ عمل قرار دینے کی تاکید کى تاکہ مقاومت کے جغرافیہ کو امام زمانہ کے ظهور کیلیے وسیع کیا جا سکے۔
واضح رہے که کرگل IKMT کى جانب سےدھہ فجر کے دس روزه محافل پر ہر سال بڑے پر شکوه انداز میں منایا جاتا ہے اور آخرى دن پر مرکزى شهرمیں راه پیماى بهى کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Iftikhar IN 18:17 - 2020/02/03
    0 0
    اسلام علیکم ۔ جس طرح مطھری ایجوکیشن سوسائٹی کارگل نے تعلیمی میدان میں کام کیا ہے ۔اس کی کوی مثال نہیں ملتی ۔ محرم کے جلوس ازا ھو یا داھفجر کے تقریبات ،انے والے نسلوں میں اسلام کی درد اور انقلاب کی روشنی کو اجاگر کیا ہے۔