۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ممبرا

حوزہ/قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد جو جوش ولولہ دنیا میں ہمیں دکھائی دیا اس سے ہمیں اربعین حسینی کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ ممبرا میں شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹر اور ممبرا شیعہ اثناء عشری مسلم جماعت کی جانب سے شہید جنرل قاسم سلیمانی ابومہدی المہندس کی مجلس چہلم کا انعقاد محفل معصومین سہانہ کمپاونڈ میں کیا گیا جس میں بین المذاہب علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی کونسلر جنرل جمہوری اسلامی ایران علی خانی اور ڈائریکٹر جنرل جمہوری اسلامی ایران محسن آشوری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

خبر کے مطابق مجلس کو حجت الاسلام عالیجناب مولانا سید محمد اسلم رضوی سربراہ شیعہ علماء بورڈ نے خطاب کیا۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور پیش خوانی ضمن سلمہ گونڈی، ثقلین سلمہ ممبرا، و اثر فیض آبادی اور نیر جونپوری نے کی۔ مولانا اشرف امام زیدی نے تقریر کرتے ہوئے امریکہ کی شدید الفاظ میں اس دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ملت ایران و عراق کو تعذیت اور تسلیت پیش کی ۔

موصولہ اطلاع کے حوالے سے ڈایریکٹر جنرل جمہوری اسلامی ایران محسن آشوری نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت سے ایران کے عوام میں ایک نیا جوش پیدا ہوا اور پورے ایران میں اور امت اسلام میں امریکہ کے خلاف شدید نفرت پائی جارہی ہے آپ نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد جو جوش ولولہ دنیا میں ہمیں دکھائی دیا اس سے ہمیں اربعین حسینی کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی اور آخر میں مومنین ممبرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے بہت ہی خلوص کے ساتھ اس پروگرام کو منعقد کیا۔

واضح ہو کہ تقریر کا ترجمہ مولانا نجم حسن کر رہے تھے ۔ کونسلیٹ جزل جمہوری اسلامی ایران علی خانی نے تقریر کرتے ہوئے کہا آئی ایس آئی ایس (داعش) یہ وہ دہشت گرد گروپ ہے جس کا اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے اور اس گروہ نے بنام اسلام صرف مسلمانوں کا ہی خون نہیں بہایا بلکہ غیر مسلم کے ساتھ بھی وہ سلوک کیا ہے جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی انہوں نے بتایا جمہوری اسلامی ایران انقلاب حسینی سے درس لیکر آگے بڑھ رہا ہے اسی لیے وہ ماضی میں کامیاب رہا ہے اور مستقبل میں بھی کامیاب رہے گا

اطلاع کے مطابق تقریر کے آخر میں آپ نے تقریبا ۷۵ علماء و ممبرا کے مومنین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب اور موثر بنانے کے لئے انتھک کوشش کیں۔ آپکی تقریر کا ترجمہ مولانا عزادار عباس خان نے کیا۔ مولانا محمد اسلم رضوی سر براہ شیعہ علما بورڈ نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہندوستان کا سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے نہایت ہی قریب دوست ہے جس کی دلیل یہ ہے کہ جب عراق میں تقریبا ۴۰ نرسوں کو داعش نے قید کر لیا تھا تو ایران کے مرد آہن شہید راه حق قاسم سلیمانی نے ہی اپنی جان پر کھیل کر آئی ایسں آئی ایس کے خون آشام چنگل سے انہیں آزاد کرا کے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات کتنے دیرینہ ہیں، آخر میں مولانا موصوف نے مصایب شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہر اس کے پردرد اور دس سوز مصائب پر مجلس کو اختتام تک پہنچایا۔ اس مجلس میں تقریبا ۷۵ علمائے مہاراشٹرا جو مختلف علاقوں سے تشریف لایےتھے و مومنین کے لیے نذر مولا کا اہتمام کیا گیا تھا اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ممبرا کے دین دار اور فعال نوجوان کا بڑا ہی اہم کردار رہا جس کی ممبرا اور ممبرا کے باہر جم کرسراہنا ہورہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .