۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
اورنگ آباد

حوزہ/ شہر اورنگ آباد کے مشہور و معروف سماجی، سیاسی تعلیمی قائد وتمام طبقات میں یکساں مقبولیت کے حامل اعجاز علی زیدی کو آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کا معزز رکن منتخب کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر اورنگ آباد کے مشہور و معروف سماجی، سیاسی تعلیمی قائد و تمام طبقات میں یکساں مقبولیت کے حامل اعجاز علی زیدی کو آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کا معزز رکن منتخب کیا گیا ہے۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کا اجلاس عام سائنٹفک کنونشن سینٹ لکھنو یو پی میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس عاملہ کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔ اس اہم میٹنگ میں مولانا صائم مہدی کو صدر عہدہ پر منتخب کیا گیا۔ اسی میٹنگ میں بورڈ کے صدر مولانا صائم مہدی نے اعجاز علی زیدی کو آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کی مجلس عاملہ کا رکن بھی منتخب کیا۔ مذکورہ نمائندگی و نامزدگی پر شہر کی معزز شخصیت، رشتہ دار، شیعہ برادری کے ذمہ دار کی جانب سے اعجاز علی زیدی کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اعجاز علی زیدی کی زوجہ محترمہ نکہت اعجاز علی زیدی بڈی لین کباڑی پورہ اورنگ آباد کی سابقہ کارپور یٹر اور وارڈ کمیٹی اے کی چیئرمین رہ چکی ہیں۔ ان کے دور میں وارڈ میں کئی قابل ذکر ترقیاتی کام انجام پائے۔ اعجاز علی زیدی شہر کی تقریبا تمام ہی سماجی و ملی تنظیموں سے وابستہ ہیں اور بلا لحاظ مذہب و ملت، مسائل کی یکسوئی کے لئے ہمیشہ سینہ سپر رہتے ہیں ۔ انجمن خادم المعصومین کے صدر عہدہ پر رہتے ہوئے وہ تقریبا مراٹھواڑہ کے تمام ہی شیعہ برادری کی کامیاب ومؤثر نمائندگی کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .