۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین

حوزہ/ شہر حیدرآباد میں کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کا اجلاس حجت الاسلام مولانا سید نبی حسن زیدی و حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا کے زیر سرپرستی شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کے دفتر شریعت کدہ میں منعقد ہوا۔

 شہر حیدرآباد میں کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کا اجلاس، حجت الاسلام مولانا سید نبی حسن زیدی و حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا کے زیر سرپرستی شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کے دفتر شریعت کدہ میں منعقد ہوا۔ جس میں مجلس علماء و ذاکرین کے تقریبا چالیس اراکین نے شرکت کی۔

جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سےحجت الاسلام مولانا سید حنان رضوی نے کیا اس کے بعد نائب صدر مجلس علماء و ذاکرین حجت الاسلام مولانا رضا عباس خان نے مجلس کے مقاصد پر سیر حاصل گفتگو کیا سب سے پہلے مولانا موصوف نے تمام علماء اور مومنین کی خدمت میں ماہ رجب کی تمام عیدوں کی مبارکباد پیش کیا اس کے بعد کہا کہ ان ایام میں علماء و ذاکرین کی ذمہ داریاں اور بڑھ جاتی ہیں۔ مولانا رضا عباس  نے کہا کہ ہمارا کام عوام کی خدمت اور نوجوانوں کی تربیت  کرنا ہے جو مجلس کے تمام اراکین حتی المقدور کررہے ہیں۔ آج کی اس بزم میں شامل کوئی ایسا نہیں ہے جو خدمت نہیں کر رہا ہے۔ گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہماری قوم کا ہر بچہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ ہو۔ تاکہ اس کی دنیا کے ساتھ آخرت بھی سنور سکے۔ 

نائب صدر کے بیان کے بعد صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا نے اپنے بیان میں کہا کہ خدا غریق رحمت کرے والد مرحوم سلطان العلماء مولانا رضا آقا اور محسن قوم ذاکر فاتح فرات مولانا باقر آقا کو جنہوں نے آپسی مشورہ کر کے تمام علماء و ذاکرین کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کیا جہاں سے عوام کو پیغام دیا جاتا تھا اور آج بھی ان کی خدمت کی جا رہی ہے اور آئندہ بھی یہ کام جاری و ساری رہے گا۔ صدر مجلس نے کہا کہ اس مجلس میں علماء و ذاکرین کا انحطاط نہیں ہے فی الحال جو موجود ہیں ان کے علاوہ اس میٹنگ میں اپنی مصروفیت کے باعث حاضر نہ ہو سکے۔  اسکے بعد مجلس نے گذشتہ تین سالوں میں جو اہم کام کئے ہیں تفصیلا حاضرین کی خدمت میں بیان کیا۔

آخر میں صدر مجلس علماء و ذاکرین نے دیگر علماء کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سبھی  اپنے اپنے انداز سے کام کررہے ہیں۔ اور آئندہ بھی اسی طرح کرتے رہیں گے۔

اختتام جلسہ سے قبل بحیثیت جنرل سکریٹری ذاکر اہلبیت مولانا خورشید حسن اور بحیثیت سکریٹری حجت الاسلام مولانا سید حنان رضوی کا رسمی طور پر اعلان کر کے انہیں مبارکباد دی گئی اور صدر مجلس کے ہاتھوں گل پوشی کی گئی۔ اس کے بعد سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام مولانا سید نبی حسن زیدی نے عوام کی فلاح بہود کے لئے کئے گئے تمام کاموں کی تعریف کی اور علماء و ذاکرین کے ساتھ عوام کے  حق میں دعائیں کی۔ اور نیک تمناؤں کی امید کی مولانا نے تمام علماء و ذاکرین جنہوں نے قوم کی خدمت کیا اور دار فنا سے دار بقا کی طرف چلے گئے ان کے لئے اور تمام مرحومین از آدم تا ایں دم کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .