۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شعبانلی

حوزہ / ایران کے شہر آوج میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا: انسان کو اپنی عمر سے بہترین انداز میں استفادہ کرنا چاہیے اور اسے چاہیے کہ ماہ رجب کے دنوں کو غنیمت جانے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین اکبر شعبانلی نے شہر قزوین میں حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ رجب کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا: اس مہینے میں استغفار، صدقہ اور دعا کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

شہر آوج میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے مزید کہا: روایات ائمہ معصومین علیہم السلام میں آیا ہے کہ ماہ رجب کے افضل اعمال میں سے صدقہ دینا اور استغفار کرنا ہے لہذا مومنین کو صدقہ دینے اور استغفار کرنے سے غافل نہیں رہنا چاہئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شعبانلی نے کہا: خداوند متعال ماہ رجب، شعبان اور رمضان میں اپنے بندوں پر اپنا فضل وکرم اور رحمت نازل کرتا ہے، اس لیے بندوں کو بھی چاہیے کہ وہ ان مہینوں کے دنوں اور راتوں سے بہترین استفادہ کریں۔

انہوں نے آخر میں کہا: ماہ رجب کے اعمال میں سے ایک اعتکاف ہے لیکن اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے اس سنت حسنہ کو چھوڑنا پڑ رہا ہے۔ امید ہے کہ ملت ایران اس مشکل سے بھی بخیر و خوشی گزر جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .