۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
خواجہ غریب نواز عرس

حوزہ/پاکستان سے 211 زائرین کا قافلہ راجستھان کے اجمیر میں جاری خواجہ غریب نواز کے 808 ویں سالانہ عرس میں شرکت کے لئے پہنچ چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے 211 زائرین کا قافلہ راجستھان کے اجمیر میں جاری خواجہ غریب نواز کے 808 ویں سالانہ عرس میں شرکت کے لئے پہنچ چکا ہے۔ زائرین کو سخت حفاظتی انتظام کےدرمیان شب میں ڈھائی بجے اتارا گیا۔قافلہ سربراہ رشید محمدکی قیادت میں زائرین درگاہ جائیں گے جو غریب نواز کی بارگاہ میں پاکستانی حکومت اور ملک کی طرف سے چادر پیش کر نے کے بعد دعا خوانی کریں گے۔چادر کب پیش کی جائے گی اس کی اطلاع حفاظت کے مدنظر نہیں دی گئی ہے۔ تاہم یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 6 رجب یعنی 2 مارچ کو رسم سے قبل مقامی انتظامیہ کی طرف سے چادر پیش کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اس دوران پاکستانی زائرین کوسخت حفاظتی دائرے میں رکھا جائے گا۔

اجمیر اسٹیشن پہنچنے پرسبھی زائرین کو پرانی منڈی واقع سینٹرل گرلس اسکول لایا گیا۔جہاں ہمیشہ کی طرح ان کے قیام و طعام کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص قافلہ سے الگ نہ ہو نے پائے۔نئے فرمان کے مطابق قافلہ کے کسی بھی فرد کو حفاظتی دستہ کے ساتھ ہی کہیں آنے جانے کی اجازت ہوگی۔قافلہ 7مارچ تک اجمیر میں قیام کریں گے۔

پاکستانی زائرین کی سلامتی کو لے کر پوری احتیاط اورمستعدی برتی جا رہی ہے۔ضلع اور پولیس انتظامیہ کے علاوہ آئی بی اور ریاستی خفیہ عملہ نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ضلع مجسٹریٹ وشو موہن شرما اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کنور راشٹر دیپ سنگھ نے میڈیا کو زائرین سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .