۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سبحانی نیا
انقلاب اسلامی ایران نے اب تک ہر چیلنج کو فرصت میں تبدیل کیا ہے

حوزہ / ایران کے شہر قزوین میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا: ملت ایران نے گزشتہ ۶۱ سالوں میں دنیا پر ثابت کیا ہے کہ وہ ہر چیلنج کو فرصت میں تبدیل کرنا جانتی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد تقی سبحانی نیا نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ہے کہا کہ اس وقت دشمن کی کوشش ہے کہ وہ ملت ایران پر اقتصادی دباؤ ڈالے۔ ان حالات میں ہم پر لازم ہے کہ ہر زمانے سے زیادہ نادار افراد کی مدد کریں تاکہ ان سخت اور دشوار گزار حالات میں انہیں تنہائی کا احساس نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام پیار، محبت، اخوت اور مساوات کا دین ہے۔ دینی تعلیمات اور قرآن کریم میں جس چیز کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے وہ نادار اور محروم افراد کی مدد کرنا ہے۔ اگر یہ سنت حسنہ معاشرے میں رائج ہو جائے تو اس کے بہت مثبت اثرات ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سبحانی نیا نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے 61 سالوں کے دوران ملت ایران نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ اس نے ہر چیلنج کو فرصت میں تبدیل کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام نے ایسی ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں کہ جن پر دنیا حیرت زدہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .