حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کی توضیح المسائل اردو میں اس زبان کے وسیع قارئین کے لیے شائع ہوگئی ہے۔
یہ توضیحالمسائل 448 صفحات پر مشتمل ہے جو اب شائع ہوچکی ہے جسکے ترجمے اور تطبیق کا کام حجة الاسلام مولانا سید نوشاد علی نقوی خرم آبادی نے انجام دیا ہے۔
اردو پاکستان کی قومی زبان اور ہندوستان کی 22 قومی زبانوں میں سے ایک ہے۔ بولنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ دنیا کی بیسویں زبان ہے۔ یہ ہند آریائی زبان کی ایک فرد ہے اور نسب کے لحاظ سے نسبتاً فارسی کے قریب ہے۔ اردو زبان ہندوستانی دنیا میں چوتھی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔
واضح رہے کہ اردو زبان کی پیدائش غیر منقسم ہندوستان میں ہوئی جبکہ موجودہ دور میں ہندوستان کے چند صوبوں میں اردو پہلی اور دوسری زبان کے طور پر متعارف ہے اور ہندوستان کی مسلم اکثریت اس سے واقف اور یہ مذہبی،علمی،ادبی زبان ہے، ساتھ ہی پاکستان کی سرکاری زبان اردو ہے افغانستان کے بھی بعض افراد یہ زبان بولتے ہیں، اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے گوش و کنار میں پھیلے ہوئے ہیں۔