۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
فرشاد یزدی
سیرت اہل بیت(ع) کی پیروی آج کے معاشرے کی ضرورت ہے

حوزہ / نامور عالم دین اور خطیب نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی سیرت کی پیروی آج معاشرے کی اہم ضرورت ہے اور امام رضا علیہ السلام کی سیرت کا اہم ترین پہلو لوگوں سے خوش اخلاقی اور نرمی سے پیش آنا ہے۔ امام رضا علیہ السلام کبھی سختی سے پیش نہیں آتے تھے اور انتہائی مہذب گفتگو کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین فرشاد یزدی نے حرم کریمہ اہل بیت علیہم السلام قم میں خطاب کرتے ہوئے کہا: توضیح المسائل کا مطالعہ بہت اہم ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس کے مطالعہ کی تاکید کریں۔

انہوں نے مزید کہا: انسان کی شخصیت اس کے دین فہمی سے پروان چڑھتی ہے اور دین کی معرفت کے ذریعہ انسان معاشرے میں بلند مقام حاصل کر سکتا ہے۔

حرم کریمہ اہل بیت(سلام اللہ علیھا) کے خطیب نے کہا: ماہ ذیقعد امام رضا علیہ السلام کا مہینہ ہے۔ اس مہینے کا آغاز حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے میلاد کی برکت سے ہوتا ہے اور۱۱ذیقعد کو امام رضا علیہ السلام کا بھی یوم میلاد مبارک ہے اور ایک روایت کے مطابق اسی مہینہ کے تیسرے عشرے میں امام رضا علیہ السلام کی شہادت اور آنحضرت(ع) کی مخصوص زیارت کے ایام اور اس مہینے کے آخر میں امام جواد علیہ السلام کی شہادت بھی ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین یزدی نے کہا: امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور قیامت کے دن امام رضا علیہ السلام کے زائرین خاص فضیلت کے مالک ہوں گے۔

انہوں نے کہا: امام رضا علیہ السلام کی زیارت در حقیقت ہے فقراء کا حج ہے۔ چونکہ اس کی فضیلت بہت زیادہ بیان ہوئی ہے۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: امام رضا علیہ السلام کے پیروکار ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم امام علیہ السلام کی زندگی کا مطالعہ کریں تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ امام رضا علیہ السلام اپنی بیوی، بچوں اور باقی لوگوں سے کس طرح پیش آتے تھے ۔

انھوں نے کہا:  آج معاشرے کی ضرورت ہے کہ وہ اہل بیت علیہم السلام کی سیرت کی پیروی کریں اور امام رضا علیہ السلام کی سیرت کا اہم ترین پہلو یہ بھی ہے کہ آپ لوگوں سے خوش اخلاقی اور نرمی سے پیش آیا کرتے تھے۔ آپ(ع) کسی پر سختی نہیں کیا کرتے اور بہت مہذب گفتگو کرتے تھے۔

حجت الاسلام والمسلمین یزدی نے کہا: امام رضا علیہ السلام کی عملی سیرت کا ایک اور انتہائی خوبصورت پہلو یہ بھی ہے کہ آپ اپنے ملنے والوں سےانتہائی خضوع اور انکساری سے پیش آیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا: فقراء اور حاجت مندوں کی مخفیانہ مدد کرنا امام رضا علیہ السلام کا وطیرہ تھا۔ حضرت علیہ السلام اپنے بہترین اموال سے فقراء کی مدد کیا کرتے تھے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین یزدی نے کہا: لوگوں کی مشکلات کو حل کرنا اور خلق خدا کی خدمت کرنا امام رضا علیہ السلام کی عملی سیرت کے مصادیق میں سے ایک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .