حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سید رضا طباطبائی نے کریمہ اہل بیت(س) کے حرم میں خطاب کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں خوش بختی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہماری شخصیت جس قدر پاک و پاکیزہ اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل(ع) کے مشابہہ ہو گی اتنا ہی ہمارا مقدر بہتر ہوگا۔
انہوں نے زیارت جامعہ کبیرہ کے ایک چھوٹے سے حصے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جس شخص کے دل میں اہل بیت(ع) کی محبت ہو اس میں چار صفات پائی جاتی ہیں:۱۔ اس کی ذات پاک ہو جاتی ہے۔ ۲۔ اس کا نفس پاکیزہ ہو جاتا ہے۔ ۳۔ وہ آلودگیوں سے پاک ہو جاتا ہے۔ ۴۔ اہل بیت(ع) سے اس کی محبت اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین طباطبائی نے کہا: اپنے نفس کے خلاف جہاد اہل بیت(ع) اور ان سے محبت کرنے والوں کا وطیرہ ہے۔
انہوں نے کہا: ہمیں اپنی نفسانی خواہشات کی مخالفت کرتے ہوئے خدا کی خوشنودی کی خاطر کام کرنا چاہیے۔