حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رضوی خادمین حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کا پرچم لیے ہوئے عراق، ہندوستان، جارجیا، ترکی، آذربائیجان، افغانستان اور ترکمنستان روانہ ہوئے اور یہ قافلے وہاں پر انہی ممالک کے مومنین کے ذریعہ انجام پانے والے زیر سایہ خورشید کے خصوصی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
ان تمام قافلوں میں سے ہر ایک قافلہ میں ایران کے مشہور عالم دین اور ایک قاری قرآن ہمراہ ہیں اور یہ قافلے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت و تعلیمات کی ترویج و تبلیغ اور دوردراز سے زیارت کے ذریعے اپنے امام سے معنوی رابطہ کو مضبوط بنانے، ادیان و اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد کی تقویت وغیرہ کی خاطر ان ممالک کا دورہ کررہے ہیں۔
زیرسایہ خورشید قافلے مختلف برسوں سےاب تک یورپ،افریقا اور ایشیا کے براعظموں کے تقریبا 30 ممالک میں جاچکے ہیں
اسلامی مراکز اور عوامی انجمنوں کے پروگراموں میں شرکت ، مختلف ادیان کے علماء سے ملاقات، علمی مراکز میں حاضر ہوکر دنیا کے ادیان و مذاہب کے ساتھ اسی ملک کی زبان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علماء و اساتید کے ہمراہ گفتگو و مناظرے وغیرہ زیرسایہ خورشید کے زیرعنوان قافلوں کےمختلف پروگراموں میں شامل ہیں۔
جشن زیر سایہ خورشیدان قافلوں کے دوسرے پروگرام ہیں کہ جو ان ممالک میں ہردین و مذہب کے پیرؤوں کےساتھ خواہ وہ عیسائی ہوں یا اہل سنت، علوی ہوں یا بدھسٹ ، شیعہ ہوں یا کوئی اور سب کے ساتھ انجام پاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جشن زیر سایہ خورشید کا آغاز 2008ء میں ہوا جب ایران کے 8 شہروں میں 8 قافلے آستان قدس رضو ی کے جوانوں کے امور کے ادارے کی طرف سے روانہ کئے گئے تھے مگر اب یہ قافلے ایران کے سبھی شہروں میں روانہ کئے جاتے ہيں اور اس کےعلاوہ دنیا کے تیس ملکوں میں بھی یہ قافلے روانہ کئے جاتے ہيں ۔
حوزه/ خادمین حرم رضوی حضرت امام علی رضا (ع) کے روضہ منورہ کا پرچم لیے ہوئے عراق، ہندوستان، جارجیا، ترکی، آذربائیجان، افغانستان اور ترکمنستان روانہ ہوئے اور یہ قافلے مومنین کے ذریعہ انجام پانے والے زیر سایہ خورشید کے خصوصی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
-
ترکمانستان میں مساجد کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے
حوزہ / ترکمانستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس ملک میں مساجد کو 23 جولائی ۲۰۲۰ءتک بند کیا جا رہا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کراٹے ٹیم حرم امام رضا (ع) کی نورانی بارگاہ کی زیارت سے مشرف
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کراٹے ٹیم جو کہ بارہ بچوں اور بچیوں پر مشتمل تھی حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئی ۔
-
سیرت اہل بیت(ع) کی پیروی آج کے معاشرے کی ضرورت ہے،حجت الاسلام فرشاد یزدی
حوزہ / نامور عالم دین اور خطیب نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی سیرت کی پیروی آج معاشرے کی اہم ضرورت ہے اور امام رضا علیہ السلام کی سیرت کا اہم ترین پہلو…









آپ کا تبصرہ