حوزہ نیوز ایجنسی نے akipress کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ ترکمانستان میں مساجد کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔حکومت نے یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لیے کیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی ترکمانستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
ترکمانستان کے مفتی کے دفتر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس ملک کی مساجد کو 23 جولائی 2020ء تک بند کیا جا رہا ہے۔