حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہشتمین خورشید کپ کے بین الاقوامی مقابلے مشہد مقدس میں منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں شرکت کے لئے ۱۰۰۰سے زائد ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ افغانستان،پاکستان اور عراق کی ٹیمیں بھی مشہد مقدس پہنچی ہیں۔
آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارے کی صوبہ خراسان رضوی کراٹے فیڈریشن سے درخواست پرپاکستانی کراٹے ٹیم حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہوئی اور اس دوران اس ٹیم نے روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
اس ٹیم کے حرم امام رضا(ع)میں پہنچنے پر آستان قدس رضوی کے نمائندوں نے بہترین انداز میں استقبال کیا اور ٹیم میں موجود بچیوں کو فاطمی حجاب بھی پیش کیا اس کے بعد حرم امام رضا(ع) کے رواق خدمت میں لگی ہوئی نمائشگاہ اورآستان قدس رضوی کے مرکزنمائش اور کانفرنسززکے وزٹ کے ساتھ ساتھ آستان قدس رضوی کی مختلف سرگرمیوں سےبھی آشنا ہوئے ۔
یہ وزٹ ان کے لئے بہت زیادہ مسرت بخش خصوصاً شہید سلیمانی کا ماڈل اور شہید کا لباس بہت پر کشش اور جاذب تھا۔
اس کے علاوہ ٹیم کو میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کی جانب سے عطیہ کئے گئے کھیلوں کے تمغوں اور سکّوں کے حصوں کا بھی دورہ کیا ۔
اس وفد نے روضہ منورہ امام رضا(ع) کی زیارت کرنے کے بعدباجماعت نماز ادا کی اس کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں تشریف لے گئے اور وہاں پر منعقد کئے جانے والے پروگراموں سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ یادگاری کے طور پر ان خوبصورت لمحات کی تصاویر بھی بنائیں۔
یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ اس وفد میں شامل اکثر افراد پہلی بار حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ سے مشرف ہوئےہیں ۔