۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی علماء کا روضہ امام رضا (ع) کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈيشن کا دورہ

حوزہ/ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ عشرہ فجر کی آمد کے موقع پر پاکستان کے دینی مدارس کے اساتذہ، علما، مجلس وحدت مسلمین کے کچھ رہنماؤں اور امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے متعدد ارکان نے روضہ امام رضا علیہ السلام کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈيشن کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے علماء و دانشوروں نیز مذہبی معاملات میں سرگرم افراد کے ایک وفد نے روضہ امام رضا علیہ السلام کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور مختلف تحقیقاتی امور خاص طور پر قرآن و احادیث کے میدانوں میں اس فاؤنڈيشن کی تحقیقاتی سرگرمیوں سے آشنائی حاصل کی ۔  

پاکستان کے دینی مدارس کے اساتذہ، علماء اور دانشوروں نے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے تحقیقاتی کارناموں کو دیکھ کر بے انتہا مسرت کا اظہار کیا خاص طور پر «المعجم فی فقه قرآن و سر بلاغه»، «فرهنگ نامه قرآنی» و «نصوص فی علوم قرآن» جیسی مفید کتابوں پر کئے گئے تحقیقی کاموں کو بے حد سراہا ۔  پاکستان کے مذہبی علماء اور دانشوروں کے وفد نے بعض کتابوں اور ان پر کئے گئے تحقیقی کاموں کا اردو زبان میں ترجمہ کرائے جانے کی درخواست کی  
پاکستان سے آنے والے اس وفد نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن اس سلسلےمیں آستان قدس کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

دورہ کرنے والے اس وفد کے اراکین کو روضہ امام رضا علیہ السلام کے کیلنڈر سے بھی آشنا کرایا گیا، کیلنڈر کو دیکھنے کے بعد پاکستانی وفد کے ارکان نے کہا کہ یہ کلینڈر اور اس کیلنڈر میں درج تقریبات اور خاص مناسبتوں کے ایام کی تفصیلات اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ نیز رہبر انقلاب اسلامی کے اقوال و بیانات کو اس کیلنڈر میں جگہ دینا ایک بہت ہی اہم کام ہے جس سے اسلامی اور انقلابی ثقافت کو آسانی کے ساتھ مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔ وفد نے روضہ امام رضا علیہ السلام کے خادمیین سے درخواست کی وہ اس کیلنڈر کو اردو میں بھی شائع کرائیں۔   

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .