۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
الہدی اسلامی تحقیقاتی مرکز "اتم" پاکستان قم

حوزہ/ الہدی اسلامی تحقیقاتی مرکز "اتم" پاکستان کے ایک وفد نے دفتر آیت اللہ العظمی سید سعید حکیم قم کے مسئول جناب حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی صاحب سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الہدی اسلامی تحقیقاتی مرکز "اتم" پاکستان قم نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ الہدی اسلامی تحقیقاتی مرکز اتم پاکستان کے ایک وفد نے دفتر آیت اللہ العظمی سید سعید حکیم قم کے مسئول جناب حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی صاحب سے ملاقات کی۔

نشر معارف دینی ہم سب کی ذمہ داری

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آپ نے کہا نشر معارف دینی ہم سب کی ذمہ داری ہے مجھے خوشی ہوتی ہے اتم پاکستان کے برادران اس کام میں پیش پیش ہے خاص طور سے سوشل میڈیا ایک بہترین ذریعہ ہے جس سے بھر پور طریقے سے استفادہ کرنا چاہیے۔ اس میدان میں بھی اتم کی کاوشیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

نشر معارف دینی ہم سب کی ذمہ داری

اس موقع پر اتم کے سربراہ جناب حجت الاسلام غلام محمد شاکری نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اتم کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں ہدیہ پیش کیا۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .