۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله شاهچراغی نمازجمعه

حوزہ/ شہر سمنان ایران کے امام جمعہ نے کہا کہ دشمن چاہتا تھا کہ ایرانی قوم، انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ نہ دیکھے، لیکن انقلاب اسلامی دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی مانند، امام عصر (ع) کے ظہور تک قائم رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سمنان ایران سے،آیت اللہ سید محمد شاہ چراغی نے اپنے خطبہ جمعہ میں عالم اسلام کو "عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ"کی مناسبت سے تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کورونا اموات کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے ، لیکن صورتحال نازک ہے لہذا ہم میں سے ہر ایک پر فرض ہے کہ ادارہ صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

صوبہ سمنان میں رہبر انقلاب کے نمائندے نے بیان کیا کہ انقلاب اسلامی کی سالگرہ شان و شوکت کے ساتھ مناتے ہوئے امام خمینی (رح) اور ان کے ساتھیوں کو زیادہ سے زیادہ خراج تحسین پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد ، ہم آہنگی، ہمدردی اور انقلاب کا تحفظ انقلاب اسلامی کے رہبر کبیر کے مطالبات میں سے ہیں لہذا ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ شاہ چراغی نے نشاندہی کی کہ چیف جسٹس کے صوبہ سمنان کے دورے سے صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا کر صوبے میں امید ، خوشحالی اور اعتماد کو مضبوط کردیا۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت با سعادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو  راہ اور سیرت حضرت فاطمہ زہرا (س) پر چلنا چاہیے اور حجاب و عفت کی رعایت کرتے ہوئے بہترین حجاب جو کہ چادر ہے اسے ترک نہیں کریں۔

امام جمعہ شہر سمنان نے کہا کہ دشمن اس کوشش میں لگا ہوا تھا کہ ایرانی قوم، انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ نہ دیکھے ،لیکن انقلاب اسلامی دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی مانند،امام عصر (ع) کے ظہور تک قائم رہے گا اور سردار سلیمانی کی شہادت استکبار جہاں کی بدنامی اور بددیانتی کی ایک زندہ مثال تھی اور سردار سلیمانی کے خون نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو ذلیل و رسوا کردیا۔اور جو بھی اپنے دل میں ہدایت،کرامت اور بصیرت پیدا کرتا ہے وہ سعادت مند ہوجاتا ہے اور تقویٰ کے اعلیٰ درجے تک پہنچنے کا راستہ عمل ہے۔

انہوں نے مخلصانہ عبادت اور خدمت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عبادت اور خدمت خلق صرف خدا کی رضا کیلئے ہونی چاہیے اور مؤمنوں کو محتاط رہنا چاہیے کہ ریاکاری اور نفاق ان کی زندگی میں داخل نہ ہوں ، جو نیک اعمال کے آثار اور برکتوں کو ختم کر دیتے ہیں۔

آیت اللہ شاہ چراغی نے کہا کہ مؤمنوں کو چاہیے کہ وہ اپنے امور میں تقویٰ الہی اختیار کرتے ہوئے ریاکاری سے اپنے آپ کو باز رکھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .