۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ حضور رهبر معظم انقلاب در مرقد مطهر امام راحل و گلزار شهدای بهشت زهرا(س)

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی تاریخی وطن واپسی کے دن اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر پہنچے اور فاتحہ خوانی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران کے اسلامی انقلاب کی 42سالگرہ "عشرہ فجر" کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر پہنچے اور نماز و تلاوت قرآن مجید کے ساتھ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تصویری جھلکیاں: اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر امام خمینی کے مزار ‏اور بہشت زہرا (تہران کے قبرستان) پہنچے رہبر انقلاب ‏اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی اسکے بعد شہید بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر، اور دیگر شہدائے ۷تیر کے قبور پر تشریف لے گئے اور فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فرمائی۔ اور شہدائے انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہےکہ اسلامی انقلاب کی  42ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں آج یعنی اتوار 12 بہمن مطابق 31جنوری سے باقاعدہ طور پر خصوصی تقریبات شروع ہوگئیں ہیں۔

ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں تقریبات اور جلوس کا انعقاد کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .