۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اسلامی انقلاب

حوزہ/ اس موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے مزار پر آج خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ ایران بھر میں جشن انقلاب کا باضابطہ آغاز ہو رہا ہے۔ سبھی چھوٹے بڑے شہروں، قریوں اور دیہاتوں کو قومی پرچموں، برقی قمقموں اور انقلاب و شہدا کی تصاویر سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رح) کی وطن واپسی کے تاریخ ساز دن کے موقع پر آج ایران میں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

اس موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے مزار پر آج خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ ایران بھر میں جشن انقلاب کا باضابطہ آغاز ہو رہا ہے۔ سبھی چھوٹے بڑے شہروں، قریوں اور دیہاتوں کو قومی پرچموں، برقی قمقموں اور انقلاب و شہدا کی تصاویر سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ایران بھر کی مساجد میں آج امام خمینی کی وطن واپسی کے وقت کی یاد میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر کے کلیساؤں میں ناقوس، ٹرینوں اور بحری جہازوں کے ہارن اور اسکولوں میں انقلاب کے گھنٹے بجائے جانے کا بھی پروگرام ہے۔ اسکے ساتھ ہی تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ سے شہیدوں کے قبرستان بہشت زھرا جانے والے تاریخی راستے میں موٹر سائیکل سواروں کی ریلی نکالی جائے گی اور اس راستے پر پھول نچھاور کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی تینتالیس ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی، وہاں نماز ادا کی، قرآن مجید کی تلاوت کی اور ان کے بے مثال اور تاریخی کارناموں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اب سے تینتالیس سال قبل آج ہی کے دن یکم فروری انیس سو اناسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) پندرہ سال کی جلاوطنی کے بعد ایران واپس تشریف لائے تھے اور قوم نے آپ کا فقید المثال استقبال کیا تھا۔امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کے محض دس روز بعد گیارہ فروری انیس سو اناسی کو ایران کا عظیم اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .