۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تصاویر/ حضور رهبر انقلاب در مرقد مطهر امام راحل و گلزار شهدای بهشت زهرا

حوزه/رہبرانقلاب اسلامی ضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر اور حضرت امام خمینی (رح) کی وطن کی واپسی کی مناسبت سے بانی انقلاب کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس کے بعد گلزار شہداء میں شہید بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر،شہدای 7 تیر،شہدای دفاع مقدس اورمدافعین حرم کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی ۔

 قابل ذکر ہےکہ اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں کل سے باقاعدہ طور پر خصوصی تقریبات شروع ہوں گی ۔

ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور قائد اسلامی انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .