۱ مرداد ۱۴۰۳ |۱۵ محرم ۱۴۴۶ | Jul 22, 2024
اسلامی جمہوریہ ایران

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران میں دس روزہ فجر تقاریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان تقاریب کا اہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی کی وطن واپسی اوراسلامی انقلاب کی کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران میں دس روزہ فجر تقاریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان تقاریب کا اہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی کی وطن واپسی اوراسلامی انقلاب کی کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں ہوتا ہے۔عشرہ فجر کی تقریبات کے پہلے دن پورے ملک کے اسکولوں میں گھنٹی بجائی گئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں دس روزہ فجر تقریبات کا آغاز
یکم فروری 1979،امام خمینی کی فاتحانہ انداز میں ایران واپسی

فجر تقاریب کے آغاز کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امام خمیی کے مزار پر نماز ادا کی۔

جشن عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے دیگر تقریبات کا انعقاد بھی ہونے جا رہا ہے جن میں تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے سے تاریخی بہشت زہرا قبرستان تک بانی انقلاب امام خمینی کی آمد کے راستے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پھولوں کی بارش، مسلح افواج کی موٹرسائکل پریڈ اور امام خمینی کے مزار میں منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی کے جشن عشرہ فجر کے آغاز اور بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں خلیج فارس میں بحری جہازوں کے ہارن بجانا بھی شامل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .