۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حجت الاسلام سیدمحمد نبوی

حوزه/مدرسه خاتم الانبیاء (ص) شہر سنندج ایران کے سربراہ نے کہا کہ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی نے درایت اور تدبیر سے ایرانی قوم اور نظام اسلامی کے خلاف دشمنوں کے شیطانی اور انتہائی پیچیدہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سنندج کردستان کے مدرسہ خاتم الانبیاء صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سربراہ حجۃ الاسلام سید محمد نبوی نے حوزہ نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو میں عشرۂ فجر انقلابِ اسلامی کی مناسبت سے تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی کی فتح کے ساتھ ہی دنیا دو قطبوں سے باہر نکل گئی ہے۔

مدرسه خاتم الانبیاء (ص) سنندج کے سربراہ نے کہا کہ انقلابِ اسلامی کی فتح نے مشرقی اور مغربی بلاکوں کے قلیل مدتی اور طویل المدتی منصوبوں کو اس طرح ناکام بنا دیا کہ انقلابِ اسلامی کی فتح کے پہلے سالوں میں ہی سپر پاورز نے نظام اسلامی کو ختم کرانے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلابِ اسلامی کو ختم کرنے کیلئے دشمنوں کی کوششوں کے برعکس نتیجہ نکلا ہے، کہا کہ عسکری، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی میدانوں میں دشمنوں کے بے شمار عزائم کے باوجود آج نہ صرف اس نظام کو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوا، بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران آہستہ آہستہ خطے اور حتیٰ کہ دنیا کی بااثر طاقتوں میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔

حجۃ الاسلام نبوی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بہت سے سیاسی ماہرین عالمی مساوات میں ایران کے بااثر کردار کو تسلیم کرتے ہیں، مزید کہا کہ ایران جو کبھی بعث دشمن کے خلاف اپنے دفاع کیلئے خاردار تاریں مہیا کرنے کی جدوجہد کرتا تھا، آج میزائل اور دفاعی میدانوں میں پہلی سپر پاور کے طور پر جانا جاتا ہے اور دنیا کے کئی ممالک ایران سے فوجی ہتھیاروں کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس مقام پر شہداء اور قائدین انقلاب کی برکات سے فائز ہوا ہے۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے وجود کو نظام اسلامی کیلئے ایک الہی تحفہ قرار دیا اور کہا کہ رہبرِ معظم انقلاب اسلامی نے اپنی تدبیر اور درایت سے ہمیشہ ایرانی قوم اور نظام اسلامی کے خلاف دشمنوں کے شیطانی اور انتہائی پیچیدہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دی ہے، لہذا آج ہم سب کو اس ملک کے اقتدار اور تحفظ کیلئے ولایت فقیہ کی پیروی کرنی چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .