۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
پیام رهبر انقلاب

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں، مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ نمازی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں، مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ عبدالنبی نمازی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تسلیت پیش کی ہے۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

مجاہد عالم دین مرحوم حجت الاسلام والمسلمین آقائے حاج شیخ عبدالنبی نمازی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی رحلت پر، ان کے لواحقین، دوست اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں۔

مختلف شعبوں جیسے عدلیہ، نظامی امور اور حوزہ ہائے علمیه میں علمی کاموں کے ساتھ ساتھ جمعہ کی امامت میں طویل جدوجہد، اس عالم دین کی قدر و منزلت کی واضح نشانی ہے۔

مرحوم و مغفور کیلئے خدا کی رحمت اور مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

31 جنوری 2024ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .