بدھ 15 جولائی 2026 - 15:38
آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کی جانب سے رہبرِ شہید کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد

حوزہ/ رہبرِ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای کی یاد میں آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کے دفتر کے زیر اہتمام جمعہ کے روز حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ایک عظیم الشان تعزیتی مجلس منعقد ہوگی، جس میں علماء، اساتذہ، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت کی مناسبت سے آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کے دفتر کی جانب سے ایک تعزیتی مجلس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ مجلس عزاء بروز جمعہ 17 جولائی 2026 کو نمازِ مغرب و عشاء کے بعد قم میں حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستان امام خمینیؒ میں منعقد ہوگی۔

اس مجلس میں علماء، اساتذہ، فضلاء، طلبہ اور ولایت سے عقیدت رکھنے والے مختلف طبقات کے افراد شریک ہوں گے اور رہبرِ شہید انقلاب کی دینی، علمی اور انقلابی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

منتظمین نے تمام دیندار اور ولایت سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس باوقار تعزیتی مجلس میں شرکت کرکے رہبرِ شہید انقلاب کے افکار، مشن اور انقلاب اسلامی کے اعلیٰ مقاصد سے اپنے عزم و وفاداری کی تجدید کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha