حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک جان لیوا حملے میں حجت الاسلام عباس علی سلیمانی کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حجت الاسلام جناب عباس علی سلیمانی رحمت اللہ علیہ پر جان لیوا حملے پر، جو ان کی شہادت پر منتج ہوا، میں ان کے محترم اہل خانہ، دوستوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم ماہرین اسمبلی کے رکن اور برسوں تک زاہدان اور کاشان کے امام جمعہ رہے اور ہمیشہ اسلامی جمہوری نظام کی خدمت کرتے رہے۔ خداوند عالم سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کی خدمات کی قبولیت کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
27 اپریل 2023