حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دینی جماعتوں پر مشتمل ملی یکجہتی کونسل کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہدائے مقاومت کی شہادت پر تعزیتی خط کے جواب میں شکریہ کا خط لکھا ہے۔ مکتوب کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے محترم اراکین اللہ آپ کی عزت میں اضافہ فرمائے
سلام علیکم
اسلام کے سرفراز کمانڈروں الحاج قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی مجرم امریکہ کے دہشت گردانہ حملے میں ہونے والی شہادت کی مناسبت سے آپ کا پیغام تعزیت رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیة اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ کی خدمت میں پہنچا، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔ ان عالی مقام شہدا نے راہ خدا میں اپنے نیک کاموں اور جدوجہد کی جزا خوبصورت ترین ممکن صورت میں حاصل کرلی ہے اور وہ منفور ترین دشمنان اسلام کے ہاتھوں شہادت کے بلند درجے تک جا پہنچے ہیں۔ ان عزیزوں کی شہادت کی مناسبت سے ایران اسلامی میں ایرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ذمہ داروں سے تعزیت اور ہمدردی کے اظہار کے لیے آپ کی ایران اسلامی میں قابل قدر موجودگی لائق تکریم و تحسین ہے۔ میں آپ کے لیے اللہ تعالیٰ سے مسلمانوں کی صفوں میں وحدت کو مستحکم کرنے کے لیے مزید کامیابی کی دعا کرتا ہوں، نیز عظیم اسلامی امت اور خاص طور پر پاکستان کی مسلمان ملت کی دائمی خوشحالی اور عزت کی دعا کرتا ہوں۔
محسن قمی
جاری کردہ حافظ شاہد احمد(آفس سیکرٹری)
سیکرٹریٹ ملی یکجہتی کونسل پاکستان۔مکان 266، سٹریٹ 37، جی نائن ون، اسلام آباد۔ فون: 051-2376360
واضح رہے کہ کونسل نے شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی تھی۔ ملی یکجہتی کونسل کے ایک وفد نے 21 جنوری سے 22جنوری 2020ء تک اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے دیگر علما اور حکومتی ذمہ داروں سے ملاقات کے علاوہ ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای مدظلہ کے دفتر کے انچارج آیة اللہ محسن قمی سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفد کے اراکین نے رہبر معظم کی خدمت میں ایک مکتوب اپنے دستخطوں کے ساتھ ان کی خدمت میں پیش کیا۔ جس میں القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی پاپولر فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی مہندس اور ان کے ساتھیوں کی امریکی بمباری کے نتیجے میں شہادت پر تعزیت پیش کی گئی تھی۔ اس خط میں ملی یکجہتی کونسل کی اتحاد امت کے لیے مساعی کا بھی تذکرہ تھا۔
یاد رہے کہ مذکورہ وفد کی سربراہی کونسل کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کررہے تھے۔ وفد کے دیگر اراکین میں سید ثاقب اکبر ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل، اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل پیر محمد صفدر شاہ گیلانی، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، ہدیة الہادی پاکستان کے نائب رہبر رضیت باللہ، متحدہ جمعیت اہل حدیث کے چیف آرگنائزر علامہ مقصود احمد سلفی اور جمیعت علمائے اسلام سینئر کے رہنما طاہر حبیب نقشبندی شامل تھے۔ ملی یکجہتی کونسل کے اراکین کے نام مذکورہ مکتوب کا جواب موصول ہوا ہے، جو رہبر معظم کے انچارج آیة اللہ محسن قمی نے تحریر کیا ہے۔
![رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا ملی یکجہتی کونسل کے نام شکریہ کا خط
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا ملی یکجہتی کونسل کے نام شکریہ کا خط](https://media.hawzahnews.com/old/fa/Original/1397/01/21/IMG16220529.jpg)
حوزہ/دینی جماعتوں پر مشتمل ملی یکجہتی کونسل کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے شہدائے مقاومت کی شہادت پر تعزیتی خط کے جواب میں شکریہ کا خط لکھا ہے۔
-
ملی یکجہتی کونسل کی تحریک ریاست مدینہ ایکشن کمیٹی کا اجلاس
حوزہ/ملی یکجہتی کونسل کی تحریک ریاست مدینہ ایکشن کمیٹی کا اجلاس منصورہ لاہور میں کمیٹی کے سربراہ اور کونسل کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی سربراہی میں…
-
اسلامی نظریاتی کونسل نے کورونا وائرس سے وفات پانے والے افراد کو شہید قرار دے دیا
حوزہ/کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اسلامی نظریاتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کی اجلاس میں کونسل کے چند…
-
آیت اللہ امینی انقلاب اسلامی ایران کے عظیم پشت پناہ تھے، الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور
حوزہ/آیت اللہ امینی امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے شاگرد اور انقلاب اسلامی ایران کے عظیم پشت پناہ تھے رہبر معظم انقلاب مدظلہ کی ہمہ جہت حمایت آپ کی اعلیٰ…
-
حجت الاسلام عباس علی سلیمانی کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک جان لیوا حملے میں حجت الاسلام عباس علی سلیمانی کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
-
اسلام کی بقاء کے لئے جیل کی تاریک کوٹھریوں میں جانا ائمہ اہل بیت(ع)کا شیوہ رہا ہے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم(ص)کے بعد امامت کے ساتویں آفتاب حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی زندگی کا اہم پہلو یہ ہے کہ انہوں…
-
لاہور میں کتاب "گمنامی سے دلوں کی حکمرانی تک" کی تقریب رونمائی
حوزہ/لاہور میں بزم مرتضی حسین لکھنوی کے زیر اہتمام کتاب گمنامی سے دلوں کی حکمرانی تک کی تقریب رونمائی ہوئی مقررین نے" کتاب" کو طاغوت مخالف امت مسلمہ اور…
-
شہید قاسم سلیمانی نے عالم اسلام کی سالمیت کی جنگ لڑی ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/شرکا ءنے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھتے تھے جن پر مظلومین عالم کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکا نے شہیدقاسم سیلمانی کو…
-
تفتان سرحد پر قرنطینہ سینٹر صحیح تقاضوں کے مطابق نہیں بنایا گیا تاہم الحمد اللہ اس کے باوجود بھی ایران سے آنے والے تاحال محفوظ ہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ کرتے ہوئے شہید ہونے پرزبردست…
-
حکومت کی طرف سے جو معیاری طریقہ کار بنایا گیا ہے اس کے مطابق رمضان کی عبادات و تراویح منعقد ہوگی، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ علامہ عارف حسین واحدی نے گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ علماء و مشائخ ہونے والے اجلاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ جو معیاری طریقہ کار بنایا گیا…
-
ٹرمپ فارمولہ بد نیتی پر مبنی ہے،مقصد اسرئیل کو مضبوط کرنا ہے ،ملی یکجہتی کونسل پاکستان
حوزہ/ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی فارمولے کوٹرمپ کی بد نیتی قرار دیا…
-
حدیث روز:
بیمار کے علاج کے لئے امام جعفر صادق علیہ السلام کا نسخہ
حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں بیمار کے علاج کے لئے نسخے کی طرف اشارہ کیا ہے۔
-
عراق،ایران کی ہم اہنگی سے عالمی فورمز پر شہید قاسم سلیمانی کے قتل کیس کو اٹھائے گا
حوزہ/عراق سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا ہے کہ وہ ایران کی ہم آہنگی سے امریکی ہاتھوں سے جنرل سلیمانی اور ابو المہندس المہدی کے قتل کیس کو بین الاقوامی فورمز…
-
یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے تعزیت
حوزہ/ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مجاہد و انتہائی کارآمد سفیر جناب حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر ایک بیان میں تبریک و…
-
ملی یکجہتی کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی شہید قاسم سلیمانی کے اہلخانہ سے ملاقات
حوزہ/دورہ ایران میں شہید سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو میں نائب امیر جماعت اسلامی نے امریکا کی مجرم حکومت کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کی…
-
یوم شہادت علی(ع) پرعلماء و ذاکرین ،بانیان، لائسنسداران ایس او پیز پر عملدرآمد کر ائیں ،علامہ عارف واحدی
حوزہ/ علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی انسداد کیلئے طبیاحتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے یوم شہادت علی ؑ کے موقع پرعلماءو ذاکرین…
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر کا اپائینٹمنٹ
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکمنامے کے ذریعے کموڈور شہرام ایرانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔
-
دفتر رہبر معظم انقلاب کی جانب سے علامہ شیخ محسن نجفی کو تعزیتی پیغام
حوزہ / ایران دفتر مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں حجت…
-
رضاکاروں سے امام خامنہ ای کا خطاب:
ملک کے تمام عمومی مسائل میں آپ مؤثر اور مشکل کشا ہو سکتے ہیں
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتۂ رضاکار فورس کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کا حل بلند حوصلے، دانشمندی، صحیح سوچ اور خدا پر توکل…
-
ایران کسی بھی چیلنج اور بحرانی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے
حوزہ/وائرس سے نمٹنے کے ليے اس وقت خود امريکا کو کئی اہم ساز و سامان و ادويات کی قلت کا سامنا ہے۔
-
سینیئر کمانڈر جنرل حسن فیروز آبادی کے انتقال پر تعزیتی پیغام:
اپنے دیرینہ رفیق کار کے انتقال پر تعزیت پیش کرتا ہوں
حوزہ/ ایمان کی پاسداری اور انقلابی طرز عمل کے سلسلے میں اطاعت، تدین، صداقت و ثابت قدمی کا جذبہ مرحوم کی دیگر خصوصیات ہیں جو ان برادر گرامی میں ہمیشہ نمایاں…
-
-
المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کراچی کی جانب سے راشن کی تقسیم کادوسرا مرحلہ بھی مکمل،ابتک 1500خاندانوں کو راشن کی فراہمی
حوزہ/مجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل ذیلی ادارہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سید زین رضوی کی زیر نگرانی کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب شہرقائد…
-
۲۲ مئی جمعۃ الوادع یوم القدس کے طور پر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ منایا جائے گا، علامہ عارف واحدی
حوزہ/شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی22مئی 2020ءبروز جمعةالمبارک کو ملک بھر میں جمعة…
-
سرکردہ دانشوروں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کی مجلس علمائے امامیہ جموں و کشمیر سے ملاقات
حوزہ/ قومی مسائل پرتبادلہ خیال،مشاورتی کونسل کو جلد از جلد فعال کرنے پر دیا گیا زور
-
-
اس مشکل گھڑی میں صاحب حیثیت افراد ضرورت مند غریب طبقے کی ہر ممکن مدد کریں، فرحانہ گلزیب
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال میں مستحق خاندانوں…
-
علامہ عارف واحدی کا پرنسپل جامعہ قرآن و عترت کی وفات پر افسوس
حوزہ/شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کا علامہ سید ناصر حسین الحسینی پرنسپل جامعہ قرآن و عترت کی وفات پر افسوس کا اظہار۔
-
علامہ عارف واحدی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات
حوزہ/مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مابین جامعۃ الولایہ میں…
-
-
کورونا کا تعلق کسی بھی مذہبی طبقے سے جوڑ کرقوم کے درمیان فاصلے بڑھانا پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ…
آپ کا تبصرہ