حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل ذیلی ادارہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سید زین رضوی کی زیر نگرانی کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب شہرقائد کے متاثرہ ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے راشن بیگز کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا۔
المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن کے چیئرمین سید زین رضوی نےوحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب تک ضلع وسطی، غربی،جنوبی، شرقی، ملیر، لانڈھی کورنگی کے 1500سے زائد متاثرہ خاندانوں میں بلاتفریق رنگ ونسل مذہب ومسلک تقسیم یہ راشن بیگز تقسیم کیئے گئے ہیں ۔ الحمد اللہ راشن بیگز کی تقسیم کے تیسرے مرحلے کی تیاریوں آغاز بھی کردیا گیا ہے ، مخیرحضرات زیادہ سے زیادہ مالی تعاون فرماکر اس کارخیرمیں بھرپورحصہ لیں۔