۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم جاری

حوزه/رہبر انقلاب اسلامی کے  فرمان "جو کوئی بھی کرونا کے متاثرین کی خدمت اور مدد کرتے ہوئے اس دنیا سے چلا جائے، وہ شہید کا درجہ پائے گا" عاشقان شہادت  سے سرشار خادمین زائرین  و متاثرین کورونا وائرس کی خدمت کے لیئے دینی، معاشرتی اور سماجی اعتبار سے سندھ میں  خدمت کرنے والی تنظیم اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی ذمہ داران سکھر میں قائم قرنظینہ سنیٹر پہ اپنے رضاکاروں سمیت خدمت کے لیئے ملی جماعتوں کے ساتھ خدمت انجام دے رہے ہیں، مالی ، جسمانی امداد کے لیئے سربرکف  مشغول عمل ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے  فرمان "جو کوئی بھی کرونا کے متاثرین کی خدمت اور مدد کرتے ہوئے اس دنیا سے چلا جائے، وہ شہید کا درجہ پائے گا" عاشقان شہادت  سے سرشار خادمین زائرین  و متاثرین کورونا وائرس کی خدمت کے لیئے دینی، معاشرتی اور سماجی اعتبار سے سندھ میں  خدمت کرنے والی تنظیم اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی ذمہ داران سکھر میں قائم قرنظینہ سنیٹر پہ اپنے رضاکاروں سمیت خدمت کے لیئے ملی جماعتوں کے ساتھ خدمت انجام دے رہے ہیں، مالی ، جسمانی امداد کے لیئے سربرکف  مشغول عمل ہیں۔


اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن  علی اصغری ، اصغریہ علم و عمل تحریک کے  مرکزی جنرل سیکریٹری  شہزاد رضا،   مرکزی رہنما سید پسند علی رضوی،سید امتیاز علی بخاری، سید عاشق حسین نقوی ، ثابت علی ساجدی کی سربراہی میں مالی امداد سکھر میں موجود مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری حجتہ السلام والمسلمین علامہ مختار  حسین امامی  کے حوالے کیا۔  اس موقع پہ رہنماوں نے   اپنے بیان میں کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے حکم کی روشنی میں زائرین اور کرونا متاثرین کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے محدود وسائل سے کوششیں لے رہی ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد اپنی ذمہ داری سمجھے اور اس مشکل وقت میں وطن عزیز کی خدمت کے لیئے تحرک لیں، واضع رہے کہ اصغریہ تحریک اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے سندھ بھر میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیئے اور حفاظتی تدابیر عوام الناس تک پہنچانے کے لیئے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .