حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد/ مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد پاکستان کی جانب سے افغانستان میں نماز جمعہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 200 سے زیادہ شھداء کے بہیمانہ قتل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔
احتجاج میں مقررین ایڈوکیٹ رحمان رضا عباسی، سید صفدر عباس عابدی، مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا نور حسن حسینی، مولانا رفیق احمدی، سید شمیم نقوی نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی امریکا اور اس کے پالتو داعشی کارندوں کا کام ہے جو اسلام دشمن ہی نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن بھی ہیں اس لیئے ہم کو ان سازشوں سے بچنا ہوگا اور پاکستان کے امن کے لیئے شیعہ و سنی اتحاد قائم رکھنا ہوگا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کے حکمران امریکا اور داعشی پالتو کتوں کو لگام دیکر رکھیں اور وطن عزیز کو ان کے ناپاک ارادوں سے پاک رکھیں۔