۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر سانحہ گیشتری مچھ کے خلاف اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کےلئے کل بروز جمعہ 8جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان احتجاجی پروگرام ہونگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر سانحہ گیشتری مچھ کے خلاف اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کےلئے  کل بروز جمعہ 8جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان احتجاجی پروگرام ہونگے،شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، صوبائی صدر سندھ علامہ ناظر عباس تقوی اورصوبائی رہنما علامہ عابد رضا عرفانی پر مشتمل تین رکنی مرکزی وفد کوئٹہ دھرنا میں شرکت کےلئے دو روز سے موجود ہے ، جس نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور سانحہ مچھ پر شدید احتجاج ریکارڈ کر ایا،علامہ عارف واحدی کہتے ہیں جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماءکونسل کل(جمعہ ) کو ملک گیر احتجاج کرے گی ۔ خطبات جمعہ میں سانحہ مچھ میں ہونیوالے مظالم کے تذکرے اور اظہار یکجہتی کیا جائےگا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے تمام ڈویژنز، اضلاع اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

شیعہ علماءکونسل کا مرکزی وفد قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرکوئٹہ پہنچ گیا۔

شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، صوبائی صدر سندھ علامہ ناظر عباس تقوی اور صوبائی رہنما علامہ عابد رضا عرفانی پر مشتمل تین رکنی وفد نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کی اور قائد ملت جعفریہ پا کستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور کہاکہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار خاندانوں کے ساتھ شریک ہے ۔

سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں قائد ملت جعفریہ کے حکم پر ملک بھر میں جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کی کال دی ہے جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، حکومت وقت مصلحت کی بجائے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ ملک گیردھرنوں میں تبدیل ہوجائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .