۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ مكتب تشیع و عزاداری (۴)

حوزہ/ امام حسین ؑ کا عظیم قیام کا مقصد احیاءاسلام تھا،ملک کا آئین و قانون ہمیں حق دیتا ہے کہ آزادانہ طور پر اپنی عبادات ور مذہبی رسومات ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی، سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ میڈیا ایڈوائزر ٹو قائد ملت جعفریہ ، مولا نا سید رضوان علی گردیزی ، مولانا رضا محمد خان ، سید فرید حسین شاہ ڈویژنل سیکرٹری شیعہ علماءکونسل راولپنڈی ڈویژن ، سید نیئر عباس نقوی تحصیل صدر شیعہ علماءکونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مرکزی جلوس علم و ذولجناح و تعزیہ میں شرکت کی اس سے قبل کمیٹی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے عظیم قیام کا مقصد احیاءاسلام تھا عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے راستے میں تمام حائل رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور بزرگ علما ءکی حمایت سے چند دن قبل علماءو ذاکرین کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جس میں ملک بھر سے علماءکرام و ذاکرین عظام نے بھر پور شرکت کی تھی اس میں حکومت کو واضح پیغام دیا گیا کہ عزاداری کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں ہماے لئے قابل قبول نہیں اس سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور اس بے چینی کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے اس کانفرس کا اعلامیہ اور قرار دادیں آپ کو بھی دے رہے ہیں ۔

علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام محسن انسانیت ہیں جنہوں نے حق و صداقت کیلئے قربانی دی اور 1400سو سال گزر گئے ہیں لیکن آج دنیا بھر میں حسین ؑ حسین ؑ کی صدائیں بلند ہیں کروڑوں لوگ امام حسین ؑ کا چہلم منارہے ہیں اس سال کروڑوں لوگ کربلا پہنچے اور امام حسین ؑ کو سلام عقیدت پیش کیا میں کہنا چاہتا ہوں کہ امام حسین ؑ سب کا ہے اور اہلسنت و دیگر مکاتب فکر کے لوگ بھی نواسہ رسول سے اتنی ہی محبت رکھتے ہیں جتنا کہ ہم رکھتے ہیں لہذارکاوٹیں نہیں سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ عزاداران سید الشہدا اس دنیا میں سب سے زیادہ پر امن لوگ ہیں ، امام حسین ؑ نے ہمیںایثار ، قربانی ، امن اور صبر کا درس دیا ہے ہم مشن حسین ؑ پر عمل پیرا ہیں ہم امن کے داعی ہیں اور اس ملک کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے ہمہ وقت میدان عمل میں ہیں،عزاداری کسی مسلک کےخلاف نہیں اگر ہے تو یزیدیت کے چہرے سے نقاب اٹھانے کیلئے ہے لیکن میں یہاں میڈیا کے ذریعے حکومت کو پیغام دینا چا ہتا ہوں کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور پرامن عزاداروں کو تنگ نہ کیا جائے لوگ پرامن طور پر مشی کرتے ہوئے چہلم امام حسینؑ میں شرکت کے لئے آرہے ہیں پرامن لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے اگر رکاوٹیں جاری رہیں تو عوام میں بے چینی بڑھ جائیگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔

ہم وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے ۔ہم اتحاد و وحدت کے بانیان میں سے ہیں، ہم اس ملک میں اتحاد و وحدت کو مزید آگے بڑھائیں گے افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کی حکمرانی میں زیادتیاں کی جارہی ہیں ۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے تحفظات کو سنا جائے اور معاملات مذاکرات سے حل کئے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .