۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ موجودہ حکمران ٹولہ صرف اور صرف اپنے تمام مقدمات ختم کرانے میں مصروف ہے، دنیا میں کسی جگہ ایسی مثال نہیں ملے گی کہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے لوگ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے عہدوں پر بیٹھے ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب ملت جعفریہ علامہ حسن ظفر نقوی کا العارف ہاوس سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کے مظلوم عوام کے ساتھ بھیانک کھیل کھیلا جا رہا ہے مہنگائی مارچ کرنے والوں نے عوام سے بڑے بڑے دعوے کئے تھے کہ ان کی پوری تیاری ہے ان کے پاس ماہرین معاشیات کی ٹیمیں ہیں وہ آتے ہی عوام کو مہنگائی سے نجات دلا دیں گے لیکن وہ تو ایک قہر بن کر ٹوٹ پڑے ہیں۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مذید کہا کہ موجودہ حکمران ٹولہ صرف اور صرف اپنے تمام مقدمات ختم کرانے میں مصروف ہے کتنے افسوس کا مقام ہے کہ وفاق اور صوبوں میں ڈھونڈنے سے شاید کوئی وزیر مل جائے جس پر کرپشن کے کیس نہ ہوں دنیا میں کسی جگہ ایسی مثال نہیں ملے گی کہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے لوگ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے عہدوں پر بیٹھے ہوں اگر آج لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں تو مقتدر اداروں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چائیے ورنہ اس عوامی غم و غصہ کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .