۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ سندھ حکومت کی لاٹری کھل گئی ہے کررونا کے نام پر بدترین کرپشن کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ اگر یہی سلسلہ اس ملک میں چلتا رہا تو عوام کا اعتبار حکمرانوں سے اُٹھ جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف اکیڈمی میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا کہ ہمارے حکمران اب کورونا کے نام پر بھی قوم کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں خاص طور پر سندھ حکومت کی تو لاٹری کھل گئی ہے کرونا کے نام پر بدترین کرپشن کا بازار گرم ہوگیا ہے چھوٹا تاجر، دکاندار اور مزدور فاقوں تک پہنچ گیا ہے بڑے تاجر مزید بڑے ہوتے جارہے ہیں رشوت کا ریٹ آسمان سے باتیں کررہا ہے جو جتنی زیادہ رشوت دینے کی طاقت رکھتے ہیں ان کا اتنا ہی زیادہ کاروبار چل رہا ہے پیسے دو اور کاروبار کرو کا قانون چل رہا ہے۔

مولانا حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ خاص طور پر صوبہ سندھ میں بے رحم لوگ حکمرانی کر رہے ہیں اور وفاق اپنی مصلحتوں کے پیش نظر ان کی پوری پوری مدد کر رہاہے اگر یہی سلسلہ اس ملک میں چلتا رہا تو عوام کا اعتبار حکمرانوں سے اُٹھ جائے گا اور اس کا نتیجہ اگلے الیکشن میں حکمران شکست کے طور پر دیکھیں گے اب بھی وقت ہے الیکشن سے پہلے حکمرانوں نے جو وعدے اور دعوے عوام سے کئے تھے اُن کو پورا کیا جائے کیونکہ عوام کو ریلیف فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .