۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حسن ظفر

حوزہ/ ہر طرف سیاسی منڈیاں لگی ہوئی ہیں اور انسان جانوروں کی طرح بک رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے رمضان المبارک کی تربیتی نشست سے العارف ہاؤس پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا سیاسی رہنماوُں نے ساری قوم کو ہیجان میں مبتلا کر دیا ہے ہر طرف سیاسی منڈیاں لگی ہوی ہیں اور انسان جانوروں کی طرح بک رہے ہیں تمام حکمران قوم و ملک کا نام لے رہے ہیں اور قوم و ملک کی کسی کو پروا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال سے ساری دنیا میں پاکستان کا مزاق بنا ہوا ہے، آخر پاکستانی قوم کب تک ان سیاسی مداریوں کی قلابازیوں کا تماشہ دیکھتی رہے گی حکمران ہوں یا اپوزیشن سب کرسی بچانے یا کرسی کے حصول میں دیوانے ہو گئے ہیں۔

مزید کہا کہ اس ملک کو بچانے کے لئے ان تمام آزمائے ہوے مہروں سے نجات حاصل کرنا ہو گی اگر ان بے ضمیر حکمرانوں سے عوام نے اپنی جان نہیں چھڑائی تو پاکستان ترقیوں کا سفر طے نہیں کرسکے گا اس لیے قوم کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان حکمرانوں نے ہمیں کیا دیا جو الیکشن سے پہلے عوام سے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور الیکشن جیتنے کے بعداپنے ہی حلقے کی عوام کو حقیرت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .