۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ نے پاکستان اور عالم اسلام کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے اور وہ کبھی پاکستان کا قابل اعتماد دوست نہیں رہا۔ پاکستان میں دہشت گردی امریکہ اور سامراجی ممالک کا دیا ہوا تحفہ ہے۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے امریکی نائب وزیر دفاع کے بیان پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان دشمن سامراجی پالیسیوں کی بدولت امریکہ اقوام عالم میں تنہا ہو چکا ہے اور دنیا بھر کے عوام امریکہ کے انسان دشمن ظالمانہ نظام سے نفرت کرتے ہیں امریکہ اقوام عالم میں منفور ہو چکا ہے۔

انہوں نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ نے پاکستان اور عالم اسلام کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے اور وہ کبھی پاکستان کا قابل اعتماد دوست نہیں رہا۔ پاکستان میں دہشت گردی امریکہ اور سامراجی ممالک کا دیا ہوا تحفہ ہے۔  

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام میں امریکہ براہ راست شریک ہے۔ امریکہ نے اسلام دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیا جو امت مسلمہ کی توہین کے مترادف ہے۔ امریکہ نے پوری دنیا کے اندر اسلام اور انقلاب اسلامی کے خلاف محاذ قائم کیا ہے۔

مزید کہا کہ امریکی نائب وزیر دفاع کی جانب سے  پاکستان میں امریکی افواج کے لیے پاک سرزمین کے استعمال کی اجازت پر مبنی بیان انتہائی افسوسناک قابل مذمت اور پوری پاکستانی قوم کے لئے باعث تشویش ہے۔ پاکستان 22 کروڑ غیرت مند مسلمانوں کا ایک آزاد اور خودمختار وطن ہے۔

آخر میں کہا کہ پاک وطن میں امریکی مداخلت اور سامراجی بالادستی ناقابل قبول ہے۔ امریکی دوستی نے ہمیشہ پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل دیا اس لئے ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ امریکی غلامی سے اس ملک کو آزاد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .