۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مولانا حیدر علی مہدوی

حوزہ/ مدیر مدرسہ الامام المنتظر قم کے مدیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا حیدر علی مہدوی ملی درد رکھنے والی متحرک شخصیت تھے۔ ان کی دینی اور حوزوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے مدرسۃ الامام المنتظر کے ناظم الامور اور وفاق المدارس الشیعہ شعبہ قم کے نائب انچارج مولانا حیدر علی مہدوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے انتہائی رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مولانا حیدر علی مہدوی ملی درد رکھنے والی متحرک شخصیت تھے۔ ان کی دینی اور حوزوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خدا مرحوم کو ائمہ معصومینؑ کے ساتھ محشور فرمائے۔

علامہ سید حسن نقوی نے مرحوم کی مغفرت سمیت اہل خانہ، جملہ پسماندگان اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

یاد رہے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے مرحوم مولانا حیدر علی مہدوی کا قم المقدس میں انتقال ہوا ہے۔ مرحوم عالم دین نے ایک بیوہ اور7 سالہ بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں۔وفاق المدارس کے رہنماؤں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعاﺅں کے ساتھ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .