۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے مدرسۃ الامام المنتظر کے ناظم الامور مولانا حیدر علی مہدوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے مدرسۃ الامام المنتظر کے ناظم الامور مولانا حیدر علی مہدوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے مرحوم مولانا حیدر علی مہدوی کا قم المقدس میں انتقال ہوا ہے۔ مرحوم عالم دین نے ایک بیوہ اور7 سالہ بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں۔ وفا ق المدارس کے رہنماوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعاﺅں کے ساتھ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .