۱۴ آبان ۱۴۰۳ |۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 4, 2024
حجۃ الاسلام مہدوی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے نائب انچارج اور مدرسہ الامام المنتظر کے ناظم امور حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی کی نماز جنازہ حضرت معصومہ قم کے حرم مطہر کے صحن مسجد الاعظم میں ادا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے نائب انچارج اور مدرسہ الامام المنتظر کے ناظم امور حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی کی نماز جنازہ حضرت معصومہ قم کے حرم مطہر کے صحن مسجد الاعظم میں ادا کی گئی۔ جسمیں مدرسہ الامام المنتظر قم کے سربراہ علامہ محمد حسن نقوی، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃالاسلام علی اصغر سیفی، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ کے مدیر حجۃ الاسلام سید ظفر علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام عادل مہدوی، وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ابراہیم صابری کے علاوہ علمائے کرام اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسکے بعد مرحوم کا جسد خاکی قم المقدس کے معروف قبرستان بہشت معصومہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یاد رہے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے مرحوم مولانا حیدر علی مہدوی کا قم المقدس میں انتقال ہوا ہے۔ مرحوم عالم دین نے ایک بیوہ اور7 سالہ بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں۔ وفاق المدارس کے رہنماؤں سمیت علماء و طلاب دیگر شخصیات نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعاﺅں کے ساتھ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .