۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
خیبر پختونخواہ میں شیعہ سنی عمائدین علماء اور جوانان کا مشترکہ استقبال محرم و امن و امان کانفرنس

حوزہ/ کانفرنس میں محرم الحرام کے امن و امان پر زور دیا خطباء و ذاکرین کو فرقہ وارانہ گفتگو سے روکنے پر اتفاق دیا اور بھائ چارے کے ساتھ زندگی گزارے کی بھی تاکید کی گئی اور اتفاق بین المسلمین قائم کرنے کا عہد بھی کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوہاٹ/خیبر پختونخواہ میں شیعہ سنی عمائدین علماء اور جوانان کا مشترکہ استقبال محرم و امن و امان کانفرنس کا انعقاد قومی وحدت کونسل کے زیر اہتمام چیف جسٹس سید ابن علی صاحب کی رہائشگاہ پہ منعقد ہوا۔ جس میں کوہاٹ کے اہلسنت عمائدیں جناب گوہر سیف اللہ خان صاحب، سابق تحصیل ناظم سید محمد صاحب، سابق ناظم عارف صاحب، صدر وکلاء ڈسٹرکٹ کورٹ کوہاٹ جاوید محمد پنجی صاحب، جاوید خٹک صاحب و دیگر عہدیداران و مشیران اہلسنت نے شرکت و خطاب کیا۔

تصویری جھلکیاں:  خیبر پختونخواہ میں شیعہ سنی عمائدین علماء اور جوانان کا مشترکہ استقبال محرم و امن و امان کانفرنس

اہل تشیع سے چیف جسٹس سید ابن علی صاحب ، ڈاکٹر سید ذوالفقار علی صاحب، علامہ اقبال بہشتی صاحب، علامہ محمد بشیر جمارانی صاحب، علامہ ریاض حسین الحسینی صاحب، علامہ سید قیصر عباس الحسینی صاحب، علامہ سید مرتضی عابدی صاحب، علامہ سید قانون شیرازی صاحب، علامہ ارشاد حسین صاحب، علامہ سید قیصر عباس صاحب اور علامہ سید محمد سیدین صاحب و دیگر مشیران و عہدیداران و جوانان نے شرکت و خطاب خطاب فرمایا جس میں کوہاٹ ، ہنگو ، اورکزئی میں محرم الحرام کے امن و امان پر زور دیا خطباء و ذاکرین کو فرقہ وارانہ گفتگو سے روکنے پر اتفاق دیا اور بھائ چارے کے ساتھ زندگی گزارے کی بھی تاکید کی گئی اور اتفاق بین المسلمین قائم کرنے کا عہد بھی کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .