۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا خورشید انور جوادی 

حوزہ/ علامہ جواد حسین مرحوم مبارکپوری جامعہ’’ باب العلم‘‘ مبارکپور، ضلع اعظم گڑھ، انڈیا اور دوسرا’’ الجامعۃ العسکریہ‘‘، ہنگو پاکستان دو بڑے دینی مدارس نمایاں کارنامے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ اسلام المسلمین علامہ شیح جواد حسین مرحوم و مغفورمبارکپوری کا شمار برصغیر کے بزرگ علما کرام میں ہوتا ہے۔ جن کی دینی خدمات پاک وہند میں ناقابل فراموش ہیں ۔ان کی خدمات لاثانی و لافانی کوگزرے 24 سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔ لیکن باشعور عوام ان کی خدمات واحسانات کو فراموش نہیں کرسکے۔علامہ شیخ جواد حسین مرحوم و مغفور نے 50 سال تک علاقہ بنگش اورکزئی اور ضلع کرم کے عوام کی فکری اور روحانی تربیت کی ۔

یقیناً ان کے افکار و کردارو نظریات کو زندہ رکھ کر ہی اس کی روح کو شاد کیا جاسکتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج بھی علامہ شیخ جواد حسین مرحوم و مغفور کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی 24 ویں برسی نہایت پرجو ش و تحریکی انداز میں سے منائی گئی۔

ان خیالات کا اظہار ضلع خطیب ہنگو علامہ خورشید انور جوادی اور دیگر علمائےکرام نے علامہ ’’شیخ جواد حسین‘‘ مرحوم مبارکپوری کی 24 ویں برسی کے موقع پر جامعہ مدرسہ عسکریہ میں منعقدہ اتحاد امت مسلمہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل، علامہ زاہد حسین بخاری آرگنائزر شیعہ علماء کونسل ،علامہ جہان زیب علی جعفری صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم، مولانا مقصود احمد ، علامہ سید قیصر عباس، مولانا جمیل منصوری، قاری حافظ جلیل، مظفر علی اخونزادہ، زاہد علی اخونزادہ ،قاری عبد الماجد کوہاٹ، مولانا عابد حسین شاکری،شیخ حسن و شیخ علی فرزندان علامہ ’’شیخ جواد حسین‘‘ مرحوم ومغفور کے علاوہ ضلع کوہاٹ ہنگو اورکزئی اور ضلع کرم کے علمائےکرام اور ہر مکتبہ فکر افراد نے شرکت کی۔

مقررین نے حجت الاسلام المسلمین علامہ’’ شیخ جوادحسین ‘‘مرحوم ومغفور کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان کی خدمات لاثانی و لافانی کا ذکرتے ہوئے کہا کہ علامہ’’ شیخ جواد حسین‘‘ مرحوم و مغفور تبلیغی سرگرمیوں کے لیے 1928ء سے 1930ء تک بمبئی (انڈیا) میں مقیم رہے۔ 1931ء میں دہلی آگرہ اور میرٹھ میں 1932.33میں علی پور،مظفر گڑھ 1934.35میں جھنگ اور 1936میں رنگون میں خدمات انجام دی اسی سال صوبہ خیبرپختونخواہ میں آپ کا تقرر بحیثیت قاضی شریعت ہوا ۔ اس کے بعد 1948ء سے 1998 تک پچاس سال سے زائد عرصہ علاقہ بنگش میں امام جمعہ و الجماعت اور ضلع شیعہ خطیب کی حیثیت سے بےپناہ مذہبی خدمات انجام دیں۔

آپ کی تمام تر خدمات میں سے اہم اور نمایاں کارناموں میں ان کے دو بڑے دینی مدارس جامعہ’’ باب العلم‘‘ مبارکپور، ضلع اعظم گڑھ، انڈیا اور دوسرا’’ الجامعۃ العسکریہ‘‘، ہنگو کا قیام شامل ہے ۔آخر میں جامعہ عسکریہ مدرسہ علامہ خورشید انور جوادی علامہ جواد حسین مرحوم کی مغفرت کی دعا اور سورہ فاتحہ ایصال ثواب کیا گیا ساتھ ہی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .