حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ جامعہ عسکریہ ، ھنگو کےزیر اہتمام اور علامہ خورشید انور جوادی کی زیر سر پر ستی میں مسجد ’’باب العلم ‘‘(فیض اللہ )ھنگو میں بے مثال نورانی محفل قرآن کا انعقاد جاری و ساری۔
مسجد ’’باب العلم ‘‘ھنگومیں یکم رمضان المبارک سے ہر روز یہ نورانی بے مثال محفل کا انعقاد ہوتا ہے جس کا آغاز نماز ظہرین سے ہو تاہے بعد نماز ظہرین مولانا مختار حسین جعفری محفل قرآن میں جس پارے کےبارےمیں تلا وت ہونی ہے اس کا مختصر تعارف پیش کرکے سامعین کی دلچسپی کو فروغ دیتےہیں۔ اسی مسجد میں پروگرام کاآغاز ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہو جاتا ہے جو ایک گھنٹہ کا پروگرام ہوتا ہے ۔ جس میں تقریباً15علمائے کرام اورجامعہ عسکریہ ، ھنگو کے تقریباً40 طلبہ اور 500مو منین اس پروگرام میں براہ راست شرکت کرتےہیں۔ اس نورانی محفل میں کچھ افراد تقریباً50 کلومیٹر کا سفر طے کرکے پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔
آج کے اس نورانی محفل میں قاری منہال قنبر مشہدی، قاری جانزیب علی ، قاری مصطفی حسین توکلی اپنے بہترین اندار میں قرأت کی۔چونکہ یہ پروگرام حوزہ علمیہ معصومہ قم سےمنسلک ہے اس لیے وہاں کے قاری حضرات بھی آن لائن کچھ لمحہ کے لیے قرأت کرتےاور مو منین کو ثواب دارین سے مالا مال کرتے ہیں ۔ اس کے بعد موجودہ علما ئےکرام قرأت شروع کرتےہیں جس میں مومنین کی دلچسپی قابل دید ہوتی ہے۔یہ نورانی محفل کی کامیاب کی دلیل ہے۔
مسجد ’’باب العلم ‘‘ھنگو بازار والی مسجد کے نام سےمشہور ہے ۔ یہ وہی مسجد ہے جس میں علامہ جواد حسین طاب ثراہ بانی جامعہ عسکریہ ھنگو ، پاکستان اور بانی مدرسہ باب العلم ، مبارکپور ، اعظم گڑھ نے 1998 سے 50 برس قبل نماز جمعہ و جماعت شروع کیا تھا ور 40 برس تک مسلسل روحانی خدمت انجام دیتے رہے ۔ اس زمانے میں اس علاقہ میں کوئی نماز جمعہ قائم نہیں تھی ۔ یہ آپ ہی کی روحانی اور دین اسلام سے محبت کا نتیجہ ہے جو اس وقت سے آج تک جمعہ و جماعت قائم ہے ۔ جب علامہ جوادحسین طاب ثراہ نے شروع شروع میں نماز جمعہ قائم کیا تھا تو اس وقت پانچ لوگوں کے جمع ہونےکا انتظار کرتے تھےجب پانچ لوگ جمع ہو جاتے تو جمعہ شروع کرتے تھے ۔مسجد ’’باب العلم ‘‘ھنگو 1948 سے قبل یہ مسجد اینٹ اور مٹی کے گارے سے بنی ہوئی تھی جس میں آپ نمازجماعت پڑھاتےتھے۔ 1948 میں ضرورت کے پیش نظر اس مسجدکی مستحکم کاری اورپختہ کاری آپ کے ہی دست مبارک سےہوئی ۔ 1998 تک اس کے امام جمعہ و جماعت رہے۔جس میں آپ نے بحسن و خوبی اور پوری جدو جہد کے ساتھ انجام دیں ۔
اب یہ سلسلہ علامہ خورشید انور جوادی کی زیر سرپرستی میں ہے ۔علامہ صاحب نے اس برس سے مسجد ’’باب العلم ‘‘(فیض اللہ )ھنگو میں بے مثال نورانی محفل قرآن سلسلہ شروع کیا جو نوجوان نسل کو علوم قرآن و درس قرآن ، تلاوت قرآن کے جذبہ کو فروغ دینے کی غرض سے ’’نورانی محفل قرآن‘‘ کے عنوان سے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔