۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تنظیمات دینیہ کچئ کوہاٹ کے زیر اہتمام پیغام قدس کانفرنس و جشن نزول قرآن کا انعقاد

حوزہ / قرآن کریم سے تمسک کے نتیجے میں مسلمانان عالم کے تمام تر مسائل کا حل یقینی ہے۔ آئیں عہد کریں کہ متحد ہوکر قرآنی معاشرے کی تشکیل میں اپنی دینی ذمہ داری انجام دیں گے اور قرآن کو اپنا اسوہ قرار دے کر اپنی زندگی  قرآنی احکامات کے مطابق ڈھالیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد امام حسین علیہ السلام لنڈی کچئ کوہاٹ میں تنظیمات دینیہ کچئ کوہاٹ کے زیر اہتمام پیغام قدس کانفرنس و جشن نزول قرآن کے مناسبت سے پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں علاقہ بھر کے قرآن سینٹرز کے مابین تلاوت قرآن پاک، تفسیر آیات قرآنی، و مضمون نویسی کے مقابلہ جات منعقد کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں قرآن سنٹرز کے طلباء ، منتظمین، تنظیمی دوستان و مومنین نے شرکت کی۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے کثیر تعداد میں علماء کرام نے بھی شرکت کی اور اپنے زرین و دلنشین بیانات سے طلباء و مومنین کو مستفید کیا۔ پروگرام میں قدس کے متعلق خصوصی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔

علماء کرام میں معروف عالم دین علامہ محمد بشیر جمارانی، امام جمعہ لودھی خیل ضلع ہنگو علامہ سید نور آغا بہشتی، علامہ سید نور نقی شیرازی، علامہ محمد آشرف قرآتی،علامہ سید ہاشم رضا، علامہ محمد اسحاق، علامہ سید ساقی عباس، علامہ مختار حسین نجفی، علامہ نور کمال، علامہ قاری حیات حسین نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو قرآن مجید بھی ہدیہ کئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .