۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماموستا محمدامین راستی

حوزہ/ شہر سنندج کے عبوری امام جمعہ نے کہا: قدس کی آزادی کے لئے پہلی اور اہم ترین شرط مسلمانوں کے درمیان حقیقی معنوں میں اتحاد و یکجہتی کا ہونا ضروری ہے، کیوں کہ بغیر عملی اتحاد کے یہ کام ممکن نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہلسنت عالم دین مولوی محمد امین راستی نے آج ایران کے شہر سنندج کے سنی علما اور طلباء کے کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا:یہودیوں سے قدس اور فلسطینی قوم کو ان کے خونی چنگل سے بچانے کی کئی شروط ہیں جن کی رعایت کرنا ضروری ہے۔

شہر سنندج کے عبوری امام جمعہ نے کہا: قدس کی آزادی کی پہلی اور اہم ترین شرط مسلمانوں کے درمیان حقیقی معنوں میں اتحاد و یکجہتی کا ہونا ہے، اس لیے قدس کو آزاد کرانے کے لیے کسی بھی حساس اقدام کے لئے مسلمانوں کا متحد ہونا ضروری ہے کیوں کہ بغیر عملی اتحاد کے یہ کام انجام نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے بیان کیا: یقیناً یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ صیہونی بھی موجودہ حالات کو بخوبی سمجھتے ہیں، اسرائیلی اسلامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے مسلمانوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اور اسی دراڑ کی وجہ سے ہی مسلمانوں کے اتحاد میں تاخیر ہو رہی ہے، اس لیے عالم اسلام کو اس سلسلے میں بہت ہوشیاری سے کام لینا چاہیے۔

اپنے بیان کےآخر میں شہر سنندج کے امام جمعہ نے اشارہ کیا کہ: دوسری طرف قدس کی آزادی اور غاصب اسرائیل کے قبضے سے فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے بلاشبہ جدوجہد کے تسلسل اور مزاحمتی محاذ کے ہم آہنگی کی ضرورت ہے، کیونکہ فلسطینی قوم کی جدوجہد کی تاریخ بتاتی ہے کہ صہیونیوں کو لے کرمیں مسلمانوں کے درمیان اختلافات گذشتہ آٹھ دہائیوں میں بیت المقدس کو ان غاصبوں کے ہاتھوں سے آزاد کرانے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .