۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے یوم القدس کی مناسبت سے پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس یوم اسلام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اسلام آباد میں یوم القدس کی مناسبت سے پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس یوم اسلام ہے، یہ امت کی وحدت کا دن ہے، قدس اور فلسطین کی آزادی کے لئے مسلسل جدوجہد کرنا ہمارے اوپر فرض ہے حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ ظالم کے دشمن اور مظلوم کے حامی بن کر رہو۔مسلمانوں کا قبلہ اول صیہونزم کے خونی پنجے میں سسک رہا ہے اور میرے فلسطینی بہن بھائی اسرائیلی درندگی کا شکار ہیں۔آئے روز وہ درندے بیت المقدس کا تقدس پامال کر رہے ہیں یہ امت مسلمہ کی غیرت کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا: امام خمینی (رہ) نے جمعۃ الوداع کو "روز قدس" کا اعلان کر کے قدس کو امت کے اتحاد کا محور بنا دیا۔ آج رہبر معظم انقلاب کے حکم پر پوری دنیا میں اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پورے پاکستان میں قدس اور فلسطین کی حمایت میں لاکھوں لوگ احتجاج کرتے ہوئےفلسطین کی فتح اور اسرائیل کی شکست کااعلان کر رہے ہیں۔ہم انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو متوجہ کرتے ہیں کہ فلسطین مظلوم خطہ ہے جس کے اصل باسیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور عالمی سامراجی طاقتوں کی آشیر باد پر یہ ظلم ہو رہا ہے۔ جس کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ہم حکومت کو متوجہ کرتے ہیں کہ روز قدس کی یہ ریلی اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں ہے۔ اس پر لاٹھی چارج کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نہتے لوگوں پر لاٹھی چارج کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ قدس ریلی سے علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ کوثر عباس قمی، علامہ قاسم جعفری، علامہ فرحت عباس جوادی، علامہ وزیر کاظمی، جناب سید سکندر عباس گیلانی اور دیگران نے بھی خطاب کیا۔

امام خمینی (رہ) نے جمعۃ الوداع کو "روز قدس" کا اعلان کر کے قدس کو امت کے اتحاد کا محور بنا دیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .